سری لنکا میں موسلادھار بارشیں، مزید 3 افراد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں بارشوں کے باعث مزید 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ڈی ایم سی نے کہا کہ سری لنکا میں 7 اکتوبر کو شدید بارش شروع ہوئی اور گزشتہ روز تک 34,492 خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 134,484 افراد ملک بھر کے 12 اضلاع میں بارش سے پیدا ہونے والی آفات سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

سری لنکا کے محکمہ آبپاشی نے پانچ اہم دریاؤں کے سات مقامات کے قریب مزید سیلاب کی وارننگ دی ہے، ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی، سباراگامووا، شمال مغربی اور شمالی صوبوں اور گالے اور ماتارا اضلاع میں کچھ مقامات پر 100 ملی میٹر سے زیادہ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں