صیہونی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، فائرنگ، 46 افراد شہید، متعدد زخمی

غزہ: (دنیا نیوز) صیہونی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، گولہ باری اور فائرنگ جاری ہے، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹے کے دوران 46 افراد شہید، متعدد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر بمباری کی، بمباری میں صحافی حسن سمیت دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

شہدا کی مجموعی تعداد 52 ہزار 908 ہوگئی، 1 لاکھ 19 ہزار 721 زخمی ہوچکے، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے دو ماہ سے زائد ناکہ بندی جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کا سامنا ہے، ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا کہ خوراک کے بغیر بچوں کی نسل مستقل متاثر ہونے کاخطرہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں