اسرائیلی وزیراعظم کی کرپشن کیس میں سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے خلاف ہونے والی کرپشن کیس کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کے وکیل نے خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کو وجہ بتا کر سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور خطے کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نیتن یاہو کم از کم 2 ہفتے تک عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

نیتن یاہو کے خلاف 2020ء سے جاری کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہونی ہے، اس سے پہلے بھی نیتن یاہو کے خلاف مقدمات کی سماعت جنگ کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی تھی، نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے الزامات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں