اسرائیل کا غزہ کے کیمپ پر حملہ، متعدد فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) غزہ کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق البوریج پناہ گزین کیمپ کے بلاک 9 میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، وسطی غزہ کے الاقصیٰ ہسپتال میں 6 لاشیں اور 7 زخمی منتقل کئے گئے۔
طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، الاودہ ہسپتال میں ایک شہید اور 2 زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ میں بے گھر افراد کے خیمے پر ڈرون حملہ کیا گیا، خان یونس کے قریب بنی سہیلہ میں حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے، انسانی بحران میں اضافہ، طبی سہولیات پر دباؤ بڑھ گیا۔