ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال

تہران: (دنیا نیوز) ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکا ایران جنگ ختم کرنے کیلئے سفارتی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ثالثی میں ہونیوالے مذاکرات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ٹام برینڈسن میں بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دوطرفہ تعلقات پر بات کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مسئلے کے حل کیلئے سفارتی پیشرفت پر بات چیت ہوئی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، اہم امور زیر غور آئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں