ایران کے مسودے کا کیا جواب دیا جائے؟ صدر ٹرمپ کی نیشنل سکیورٹی ٹیم سے مشاورت

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران کے مسودے کا کیا جواب دیا جائے؟ صدر ٹرمپ نے نیشنل سکیورٹی ٹیم سے مشاورت کرلی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی پر بھی غور کیا، ایگزیوس کے مطابق ٹرمپ ڈیل چاہتے ہیں لیکن ایران امریکا کو رعایت دینے کیلئے تیار نہیں، ٹرمپ دباؤ بڑھانے کیلئے تہران کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں۔

ایگزیوس کے مطابق ٹرمپ چین کے دورے سے پہلے ایران کیخلاف کارروائی کا حکم نہیں دے سکتے، ممکنہ ردعمل دورہ چین کے بعد آ سکتا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں