برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا آج مستعفی ہونے کا امکان
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا آج کابینہ اجلاس میں مستعفی ہونے کا امکان ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد برطانوی حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے، برطانوی کابینہ کے اہم اراکین نے وزیراعظم کیئرا سٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق استعفے کا مطالبہ کرنے والوں میں نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی، وزیر خارجہ ایویٹ کوپر، وزیر داخلہ شبانہ محمود بھی شامل ہیں، اراکین کابینہ نے زوردیا ہے وزیراعظم کیئراسٹارمر عہدہ چھوڑنے کیلئے ٹائم لائن دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 70 لیبر ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کر چکے ہیں، نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کی تحریک کیلئے 81 ارکان کی حمایت درکار ہیں۔
برطانیہ میں آج 5 پارلیمانی سیکرٹریز نے عہدوں سے استعفی دیا، مزید وزرا کے بھی استعفوں کا امکان ہے۔