آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کے وقت میں اسی دفتر میں تھا، عباس عراقچی کا انکشاف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کے وقت میں اسی دفتر میں تھا اور مجھے ملبے کے نیچے سے نکالا گیا۔
اپنے ایک بیان میں عباس عراقچی نے بتایا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور امریکی صدر کی ملاقات حقیقت پسندانہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ حقیقی دنیا میں نہیں رہ رہے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ سعودی عرب خطے کا بڑا ملک اور اہم کھلاڑی ہے، ایران سعودی عرب مل کرخطے میں امن، استحکام اور ترقی لا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا رہا ہے، ادھر روسی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے 50 لڑاکا طیاروں نے آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر پر حملہ کیا تھا۔