ایران نے جنگ بندی کیلئے ڈیل پر اتفاق نہیں کیا: امریکی صدر کا اعتراف

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ ایران نے جنگ بندی کیلئے ڈیل پر اتفاق نہیں کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اتفاق اس لئے نہیں کیا کیونکہ وہ طاقتور اور غیور ہے، بالاخر ایران کو ڈیل کرنا پڑے گی کیونکہ اسے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کبھی تصور بھی نہیں کیا کہ انہیں ایسی چیزیں کرنا پڑیں گی، میں ڈیمو کریٹ ہوتا تو کوئی نہ پوچھتا کہ جنگ کب جیتی جائے گی۔

اس سے قبل امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری انتظامیہ کو ایران کے معاملے پر زبردست کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران جوہری ہتھیار رکھنے کی پوزیشن میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے بہت سے آئل ٹینکر گزرے ہیں، تعداد بتانا نہیں چاہتا، آبنائے ہرمزبحران حل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے، آبنائے ہرمز کی صورتحال معمول پر آنے کے بعد تیل قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی کم ہو جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں