البانیہ میں امریکی و اسرائیلی کمپنی کی رہائشی منصوبے میں سرمایہ کاری کیخلاف مظاہرہ

ترانہ: (دنیا نیوز) البانیہ میں ہزاروں افراد امریکی اور اسرائیلی کمپنی کی رہائشی منصوبے میں سرمایہ کاری کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی و اسرائیلی کمپنی کی رہائشی منصوبے میں سرمایہ کاری کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے دارالحکومت ترانہ میں ہزاروں افراد نے نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ البانیہ برائے فروخت نہیں ہے، خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر سے وابستہ کمپنی البانیہ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں