حماس کی مغربی کنارے شیر خوار فلسطینی بچے کے قتل کی شدید مذمت
غزہ: (دنیا نیوز) حماس نے مغربی کنارے میں سات ماہ کے فلسطینی بچے کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس نے مذمتی بیان میں اسے اسرائیلی مظالم کی ایک اور مثال قرار دیا ہے، اپنے جاری بیان میں کہا کہ معصوم بچے کا قتل فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی سفاکانہ پالیسیوں اور قابض افواج و آبادکاروں کے مجرمانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ واقعہ فلسطینی خون کی بے قدری اور فلسطینی عوام کی جانوں کے حوالے سے اسرائیلی حکام کے رویے کو بے نقاب کرتا ہے۔
حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر فوری دباؤ ڈالیں تاکہ فلسطینیوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔