حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر مزید حملوں کا دعویٰ

بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر مزید حملوں کا دعویٰ کر دیا۔

حزب اللہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ جنوبی لبنان کے شہر طیری میں اسرائیلی فوجیوں پر دو حملے کئے گئے، راکٹوں اور توپ خانے کے گولوں سے حملہ کیا گیا۔

حزب اللہ نے کہا کہ دونوں کارروائیاں نبطیہ گورنریٹ میں کی گئیں، عودیسہ میں بھی اسرائیلی فوج کے ایک نئے قائم کردہ توپ خانے کے مرکز کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں