ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے جیلوں میں قید 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق جن قیدیوں کی سزا معاف کی گئی ہے ان میں جاسوسی کے الزام میں قید اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان شامل نہیں ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق بیشتر قیدیوں کو فوری رہا کر دیا گیا ہے، قیدیوں کی سزا میں معافی کی درخواست ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کی تھی۔