عباس عراقچی کی عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات، بحری آمد ورفت پر گفتگو

مسقط: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کے طریقہ کار اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران خطے میں سلامتی، بحری گزرگاہوں کے تحفظ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...