ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ شہدا کے قتل کے ذمہ دار پرسکون موت کا خواب اپنے ساتھ قبروں میں لے جائیں گے، انہوں نے شہید رہبر کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت پر عوام سے اظہار تشکر بھی کیا۔

مجتبی خامنہ ای نے ایران اور عراق میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت کو غیر معمولی عوامی حمایت کا مظہر قرار دیا، اور کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ شہید رہبر اور تمام شہدا کے پاک خون کا انتقام مجرموں اور قاتلوں سے ضرور لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہوں یا نہ ہوں یہ وعدہ پورا ہو کر رہے گا، بہت جلد دنیا بھر کے آزاد لوگ اس الہیٰ مشن میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے، ہم کسی مشکل سے نہیں گھبرائیں گے، شہید رہبر کی طرح اللہ کے وعدوں پر کامل یقین ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں