ایران جنگ پر امریکا کے اخراجات 100 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث امریکا کے فوجی اخراجات 100 ارب ڈالر کے قریب پہنچ چکے ہیں، جو پینٹاگون کے ابتدائی سرکاری تخمینے سے تقریباً تین گنا زیادہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے تاحال جنگی اخراجات کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے جاری نہیں کیں، جس پر امریکی قانون سازوں اور ماہرین کی جانب سے شفافیت کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق بحرین، کویت اور خطے میں قائم دیگر امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کے بعد ان کی بحالی پر 30 ارب ڈالر سے زائد لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی حملوں کے دوران متعدد امریکی جنگی طیارے بھی متاثر ہوئے، جس کے باعث دفاعی اخراجات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ادھر امریکی سینیٹرز نے جنگی اخراجات کی تفصیلات منظرِ عام پر نہ لانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پینٹاگون سے مکمل مالی شفافیت اور اخراجات کی جامع رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق بڑھتے ہوئے جنگی اخراجات اور ان کی تفصیلات سے متعلق عدم شفافیت نے کانگریس میں بھی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں حکومت سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کی مجموعی مالی لاگت اور اس کے اثرات سے متعلق وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments