آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کی چمنی کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی طیارے نے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کی چمنی کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔
سینٹ کام کے مطابق 15 جولائی کو امریکی افواج نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے اقدامات نافذ کئے، بیان میں کہا گیا کہ امریکی فورسز نے آئل ٹینکر ایم ٹی بیلما کو بین الاقوامی پانیوں میں خلیج عرب کی کی جانب ایران کے جزیرہ خارگ کی طرف جاتے ہوئے دیکھا۔
تجارتی جہاز نے متعدد بار انتباہ کے باوجود امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی جس کے بعد امریکی طیارے نے جہاز کی چمنی پر ہیل فائر میزائل داغے اور اسے غیر فعال کر دیا، یہ جہاز اب ایران کی جانب سفر نہیں کر رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments