امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں
واشنگٹن: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطے کے دیگر ممالک تک پھیل گئی، امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا، ماہان ایئر سے مبینہ تعلق پر ایران، روس، چین اور بھارت کے متعدد ادارے امریکی پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔
چین اور بھارت کی 3 ٹریول و لاجسٹکس کمپنیاں بھی امریکی پابندیوں کا نشانہ بن گئیں جبکہ روسی کارگو کمپنی اور ایرانی سٹارٹ اپ سٹوڈیو بھی پابندیوں کا شکار اداروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کے ایک نئے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے 8 تیل بردار جہازوں اور 10 مختلف اداروں کو نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments