امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد مسترد کر دی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹ میں حکومتی جماعت ریپبلکن کے اراکین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے اختیار کو محدود کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد کے حق میں 49 جبکہ مخالفت میں 50 ووٹ آئے۔

رپورٹ کے مطابق 3 ری پبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، ایک ڈیموکریٹ سینیٹر نے قرارداد مسترد کرنے میں ری پبلکنز کا ساتھ دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق قرارداد میں ایران جنگ میں امریکی شمولیت کیلئے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...