ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج جنگ کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں اور ان کی انگلیاں ٹرگر پر ہیں۔

جاری کیے گئے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج امریکا اور اسرائیل کی ذرا سی بھی ممکنہ غلطی کا انتظار کر رہی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کی تو انہیں پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور عبرت ناک ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...