امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، 17 بحری جہاز بھی فہرست میں شامل
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے 17 بحری جہازوں اور ایرانی خام تیل، پٹرولیم و پیٹروکیمیکلز کی ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی پابندیوں کا مقصد ایران کی آمدنی کے ذرائع کو محدود کرنا ہے، امریکی حکام کا الزام ہے کہ ایران سے حاصل ہونے والی آمدنی جنگ، میزائل پروگرام اور سائبر حملوں کیلئے استعمال ہوتی ہے۔
محکمہ خزانہ نے مزید کہا کہ نئی پابندیاں ایران کے غیر قانونی بحری نیٹ ورک کے خلاف ایک اہم اقدام ہیں اور ان کا مقصد ایرانی تیل کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو روکنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments