سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، میزائل کا ملبہ ظہران میں گرا
ریاض: (دنیا نیوز) اتحادی افواج نے سعودی عرب کے شہر ظہران پر حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا، میزائل تباہ ہونے کے بعد اس کا ملبہ سعودی شہر ظہران کے ایک رہائشی علاقے میں گرا۔
عرب مشترکہ فورسز کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔
تاحال واقعے میں کسی جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments