شمالی کوریا کے لیپ ٹاپ فراڈ نیٹ کیخلاف کارروائی، 2 امریکی شہری گرفتار

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں شمالی کوریا کے لیپ ٹاپ فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی گئی اور دو امریکی شہری گرفتار کر لئے گئے۔

ایف بی آئی نے ٹیکساس میں کارروائی کی، 187 لیپ ٹاپس اور دیگر الیکٹرانک آلات قبضے میں لے لئے، شمالی کوریا کے آئی ٹی کارکنوں کو جعلی شناخت پر امریکی کمپنیوں میں ملازمت دلوانے کا انکشاف ہوا۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزمان پر فراڈ، منی لانڈرنگ اور شناخت چوری کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...