صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے چین میں ہونے والی ملاقات کے دوران روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کو امن کی خواہش کے حوالے سے انتہائی سخت اور واضح پیغام دیا ہے اور وہ اس مقصد کے حصول کے لئے دونوں رہنماؤں کے ساتھ بھرپور انداز میں روابط آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

برلن میں یوکرین کے حامی ممالک کے اتحاد کے سربراہی اجلاس میں جرمنی، فرانس، برطانیہ اور یوکرین کے رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے جیرڈ کشنر نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے اجلاس میں ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے اپنا جائزہ پیش کیا اور وہ اس یقین کے ساتھ لوٹے ہیں کہ امن کا حصول ممکن ہے۔

امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے بھی واضح کیا کہ سہ فریقی مذاکرات میں یوکرین اور جنگ کا پرامن خاتمہ صدر ٹرمپ کے پیغام کا مرکزی حصہ تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...