امریکا کیساتھ مذاکرات سے انکار ہماری ضد نہیں بلکہ تجربہ ہے :ایران
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ اس وقت تک بات چیت نہیں کر سکتا جب تک کہ کچھ تبدیلیاں نہیں آتیں۔
انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات سے انکار ہماری ضد نہیں بلکہ تاریخ اور تجربے کا نتیجہ ہے ۔عباس عراقچی نے کہا 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال نہیں کیا جا سکتا لیکن اسے ایک ماڈل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔