حوثی حملوں کے باعث بحری جہاز افریقا کے گرد مہنگا چکر لگانے پر مجبور:امریکا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کے حملوں کے باعث بحری تجارتی جہاز افریقا کے گرد مہنگا چکر لگانے پر مجبور ہیں ،انہوں نے کہا امریکی پرچم کی شپنگ کے 75 فیصد حصے کو اب نہر سویز سے گزرنے کے بجائے افریقا کے جنوبی ساحل سے جانا پڑتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آخری بار جب ہمارا ایک بحری جہاز آبنائے سے گزرا تو اس پر 23 بار حملہ کیا گیا۔ والٹز نے کہا کہ حالیہ امریکی فضائی حملوں میں اہم حوثی قیادت کو ختم کر دیا ہے ، ان کے میزائل پروگرام کے سربراہ کو بھی شہید کیا ہے ۔ ہم نے ان کے فوجی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے ۔حوثیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے ۔