جرمنی :میل نرس پر 9مریضوں کو قتل کرنے کا الزام
آچن(اے ایف پی) جرمنی کے مغربی شہر آچن میں فالج کے نو مریضوں کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔۔۔
استغاثہ نے کہا کہ 44 سالہ میل نرس نے کل 26 مریضوں کو سکون آور ادویات یا درد کش ادویات کی بڑی خوراکیں لگائیں جس کے نتیجے میں نو افراد کی موت ہو گئی۔ استغاثہ نے کہا کہ ملزم کا مقصد رات کی شفٹوں کے دوران اپنے کام کے بوجھ کو کم کرنا تھا۔میل نرس نے مورفین اور مڈازولم کا استعمال کیا جسے امریکا میں سزائے موت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے زیادہ تر معمر اور شدید بیمار مریضوں کو انجکشن لگایا ۔نرس نے کارروائی کے آغاز پر کوئی بات نہیں کی۔ملزم کے سابق ساتھیوں کو آئندہ سماعتوں میں بطور گواہ بلایا جائے گا۔