بالی ووڈ میں کبھی جائز کریڈٹ نہیں ملا:گنیش اچاریا

ممبئی(شوبزڈیسک)کوریوگرافر ڈائریکٹر گنیش اچاریا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کبھی بھی کسی نے انھیں وہ کریڈٹ نہیں دیا جو انکا حق تھا لیکن الو ارجن نے پشپا فلمز میں یہ سب کچھ کیا۔۔۔
انکا گمان ہے ساؤتھ کی فلم انڈسٹری اپنے ٹیکنیشنز کی ہندی فلم انڈسٹری سے زیادہ عزت کرتی ہے، وہ ہندی فلم انڈسٹری کو قطعاً الزام نہیں دے رہے لیکن ممبئی میں ٹیکنیشنز کو وہ کریڈٹ نہیں دیا جاتا جو انکا حق ہوتا ہے، بالی ووڈ میں انا پرستی بہت زیادہ ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے۔