طلاق کے بعد شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا:اظفر علی

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر اظفر علی نے کہاہے کہ جب میری پہلی شادی ختم ہوئی۔۔
اور میں نے نوین وقار سے دوسری شادی کی تو مجھے شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ نوین وقار اس وقت ایک بہت بڑی سٹار تھیں، ہماری شادی کو شدید ردعمل ملا اور یہ چیز میرے لیے بہت تکلیف دہ رہی، شادی کے بعد مجھے میڈیا اور انڈسٹری کی جانب سے ناپسندیدگی کا سامنا کرنا پڑا۔اور مجھے غیر رسمی طور پر میڈیا سے دور کر دیا گیا۔