فراڈ کیس، نازش جہانگیر کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ

فراڈ کیس، نازش جہانگیر کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ

لاہور(کورٹ رپورٹر)عدالت نے فراڈ اور دھمکیاں دینے کے کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے نازش جہانگیر کے خلاف کیس کی سماعت کی،نازش جہانگیر اپنے وکیل بیرسٹر حارث کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر اور ان کے ساتھی سکندر خان کے خلاف اسود ہارون نامی شخص نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی واپس نہ کرنے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں نازش جہانگیر نے اپنے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں