فلم انڈسٹری کی کامیابی کیلئے جوائنٹ ونچر ناگزیر:ثناء

لاہور (این این آئی)اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ ہمیں مخصوص دائر ے سے باہر نکلنا کر دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا۔۔۔
بہت سے ممالک جوائنٹ ونچر کے ذریعے کامیابی حاصل کر چکے ہیں لہٰذا ہمیں بھی اس کا تجربے کرنا چاہیے ، فلم انڈسٹری پر فوری توجہ نہ دی گئی تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ چین ،ایران ، ترکی سمیت دیگرممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کر کے فلم انڈسٹری کو ترقی اور فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ یہ وہ اقدامات ہیں جس کیلئے وزارت ثقافت کو آگے آنا ہوگا اور فلم انڈسٹری کے لوگوں کی مدد کرنا ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے فلم انڈسٹری کے لئے مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جن سے استفادہ کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔