آنکھوں کے حلقے 7 دن میں ختم

تحریر : سارہ خان


آنکھوں کے ارد گرد سیاہ حلقے اور جھریاں پڑ جانے سے حسین و جمیل چہرے اور جھیل جیسی آنکھوں کی دلکشی ماند پڑ جاتی ہے۔آنکھوں کے اوپر اور نیچے کی جلد چہرے کے دوسرے حصوں کے بر عکس کافی پتلی اور نازک ہوتی ہے۔آنکھوں کے نیچے موئسچرائزر گلینڈز نہیں ہوتے اس لیے اس حصے پر عمر ،تنائو اور لاپرواہی کا اثر فوری پڑتا ہے۔

سیاہ حلقے ہونے کی چند وجوہات جسم میں خون کی کمی،ٹھیک غذا نہ ملا،ڈائٹنگ،قبض،تھکان،نیند پوری نہ ہونا،پریشانی،طاقت سے زیادہ جسمانی کام لینا، رات دیر تک جاگنا،ذہنی تنائو،کم روشنی میں کام کرنا یا پڑھنا،لمبی بیماری،اینٹی بائیوٹک دوائوں کا زیادہ اور باقاعد ہ استعمال،گہرا میک اپ اور موروثی وجوہات شامل ہیں۔بعض خواتین کو زچگی کے بعد ہارمونز گڑ بڑ ہونے کے باعث بھی سیاہ حلقوں کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ایسی خواتین جو اس مسئلے کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ آنکھوں کی خوبصورتی پر خاص توجہ دیں۔ آنکھوں کی خوبصورتی اور تندرستی کے لیے کم سے کم آٹھ گھنٹے ضرورسونا چاہیے۔زیادہ تیز یا کم روشنی میں پڑھنے سے گریز کریں۔زیادہ دیر تک یا لگاتار ٹی وی دیکھتے رہنا بھی آنکھوں کی خوبصورتی ماند کر دیتا ہے۔ دھول،دھوپ،تیز روشنی اور گھٹیا بیوٹی کاسمیٹکس سے آنکھوں کو بچائیں۔لیٹ کر یا جھک کر کتاب نہ پڑھیں اس سے بھی آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھ کر کتاب پڑھیں،ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھنے کے لیے کرسی پر سیدھا بیٹھیں اور زیادہ نزدیک یا زیادہ فاصلے سے بھی کتاب مت پڑھیں۔ آنکھوں کی حفاظت اور حلقے دور کرنے کے لیے چند مزید ٹپس درج ذیل ہیں۔
ٹماٹر کا استعمال:۔ ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں نہ صرف موجود ہوتی ہے بلکہ اکثر کھانوں کی زینت بھی بنتی ہے،لیکن یہ اس کے علاوہ بھی اپنے اندر بے پناہ خوبیاں رکھتا ہے جس میں بالخصوص آنکھوں کے گرد پڑ جانے والے سیاہ حلقوں کو ختم کرنا ہے۔اس ضمن میں ٹماٹر جادوئی اثر دکھاتا ہے۔استعمال کے لیے ایک چمچ ٹماٹر کے جوس کو ایک چمچ لیموں کے جوس میں ملا کر اسے سیاہ حلقوں پر لگائیں اور دس منٹ بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں۔ اس عمل کو دن میں دو مرتبہ ضرور دُہرائیں، صرف سات دن کے مسلسل استعمال سے آپ کو واضح فرق محسوس ہو گا۔اس کے علاوہ روزانہ لیموں اور پودینے کے رس کو ٹماٹر کے جوس میں ملا کر پینے سے بھی چہرے کی شادابی برقرار رہتی ہے۔
آلوئوں کا استعمال:۔ چند آلوئوں کو چھیل کر اس کا جوس نکال لیں اور پھر روئی کے چھوٹے سے گولے کو اس جوس سے بھریں اور آنکھیں بند کر کے جوس سے بھرے روئی کے گولے کو سیاہ حلقوں پر لگائیں۔دس منٹ تک اسے لگا رہنے دیں پھر سادے پانی سے دھو لیں۔ نہایت سستی اور گھر میں آسانی سے دستیاب یہ سبزی صرف سات دن استعمال کرنے سے آپ آنکھوں کے حلقوں میں کمی ہوتی ہوئی محسوس کریں گی۔
ٹھنڈے ٹی بیگ:۔ ٹی بیگ نہ صرف آنکھوںکے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ چہرے کی جلد کو بھی نرم و ملائم بنا دیتا ہے۔گرین ٹی بیگ کو پانی میں بھگو لیں اور اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے کچھ دیر فریزر میں رکھ دیںا ور پھر آنکھیں بند کر کے سیاہ حلقوں پر رکھ دیں،آپ چند دنوں میں ہی فرق محسوس کریں گی۔
ٹھنڈے دودھ کا استعمال:۔ ٹھنڈے دودھ کا استعمال نہ صرف حلقوں کو ختم کرتا ہے بلکہ چہرے کی جلد کو بھی نرم و ملائم بنا دیتا ہے۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لیے روئی کا گولا بنا کر اسے ٹھنڈے دودھ میں بھگوئیں اور آنکھوں پر اس طرح رکھیں کہ متاثرہ جگہ ڈھک جائے۔اس کا استعمال بھی مسلسل کرتے رہنا فائدے مند ہے،لیکن سات دن کے استعمال سے آنکھوں کے گرد گہری رنگت میں کمی محسوس ہونے لگے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

عالمتاب تشنہ حسبِ حال کے شعور سے ہم آہنگ

ان کی شاعری کا خمیرکشمکشِ حیات اور کرب سے اٹھا:تشنہ ؔکے یہاں بکھرنے کا نہیں بلکہ سمٹ کر ایک اکائی بن جانے کا احساس ہوتا ہے‘ وہ ایک طرف روایت سے وابستہ نظر آتے ہیں اور دوسری طرف اسے جدید شعور میں ڈھالنے کی قوت بھی رکھتے ہیں:احمد ندیم قاسمی لکھتے ہیں کہ عالمتاب تشنہ نے ہجوم ِجمال میں شاعری کا آغاز کیا تھا‘ میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ آغاز بہت مبارک ثابت ہوا کیونکہ ان کی شاعری پر اسی جمال کا پر تو ہے

مجید امجد کی شاعری، پنجاب کے ثقافتی تناظرمیں

مجیدامجد نے پنجابی زبان کے الفاظ کو اُردو نظم کے تخلیقی پیرائے میں اس طرح برتا ہے کہ جو پنجابی زبان سے نا واقف ہیں وہ پنجابی زبان کے مذکورہ الفاظ کو اُردو ہی کے کھاتے میں شمار کریں گے۔

خواتین کرکٹ کانیا عالمی ریکارڈ قائم

آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ 2026 ء:ٹکٹوں کی فروخت نے ایونٹ کو اب تک کا سب سے بڑا خواتین کا ورلڈ کپ ثابت کر دیا:ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز 12جون کوبرمنگھم میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے مقابلے سے ہوگا: پاکستان اپنے سفر کا آغاز 14 جون کو بھارت کے خلاف ایجبسٹن، برمنگھم میں ہونے والے مقابلے سے کرے گا

شاہینوں کا ہوم گرائونڈ پرنیا امتحان

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان:کینگروز23مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے، 3ایک روز میچ کھیلے جائیں گے:٭…پاکستان اور آسٹریلیا اب تک 111 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔٭… 71 میچوں میں فتح کینگروز کا مقدر بنی، شاہینوں نے 36 جیتے۔ ٭…4 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

چھوٹی سی کوشش

سومی ہرنی اپنی پسندیدہ کتاب تھامے لالی بکری کے ساتھ جیسے ہی گھنے جنگل میں داخل ہوئی تو اسے دور سے مومو چڑا مٹی کھودتا ہوا دکھائی دیا۔

شکرادا کرنا!

اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کا شکر ادا کرنا انسان کا فرض ہی نہیں انسان کی عبادت میں بھی شامل ہے۔