شخصی نکھار : مینی و پیڈی کیور
مینی کیور کے لئے درکار اشیاء: کولڈ کریم یا سکرب، کاٹن ، تولیہ، مینی کیور کٹ، نمک ایک چائے کا چمچ، پھٹکڑی اور شیمپو۔
مینی کیور کے لئے درکار اشیاء: کولڈ کریم یا سکرب، کاٹن ، تولیہ، مینی کیور کٹ، نمک ایک چائے کا چمچ، پھٹکڑی اور شیمپو۔
طریقہ: سب سے پہلے ایک پیالے میں نیم گرم پانی میں نمک ،پھٹکڑی اور شیمپو ڈالیں اب اس پانی کو ٹب میں ڈال لیں ، اور دونوں ہاتھوں کو اس میں ڈبوئیں تقریبا ً دس منٹ تک اسی طرح رکھیں پھر ایک ٹوتھ برش کی مدد سے ناخنوں کو اندر اور باہر سے صاف کریں ،اس کے بعد ہاتھوں کو پانی سے نکال کر تولیے سے خشک کریں۔اور مینی کیور کٹ میں موجود اسٹک سے ناخنوں کو صاف کریں۔
اب کولڈ کریم سے انگلیوں کا مساج کریں ہر انگلی پر دس مرتبہ مساج کریں اور مساج کرنے کا رخ اوپر کی جانب ہو۔انگلی کے جوڑ پر گولائی میں مساج کرنا چاہیے ناخنوں کو بھی اچھی طرح صاف کریں۔ کولڈ کریم کے بعد سکرب سے مساج کرنا ضروری ہے تاکہ مردہ جلد صاف ہو جائے۔پھرکاٹن سے صاف کر لیں۔لیکن مینی کیور کرتے وقت ان ہدایات پر عمل ضرور کریں کہ مینی کیور سے پہلے ناخنوں کو نیل پالش ریموور سے صاف کر لیں،ناخنوں کو نیل کٹر کی مدد سے گولائی میں شیپ دے لیں، ہاتھوں کو پانی سے نکالنے کے بعد ٹاول سے صاف کر کے اسٹک سے ناخنوں کے پیچھے کی سکن صاف کر یں اور گولائی میں اسٹک گھمائیں تاکہ خراب اور بے کار جلد ناخن سے صاف ہو جائے اور ناخن صاف لگیں اور ہاتھ خوبصورت لگیں۔اس کے بعد بیس (Base )کوٹ لگائیں اور نیل پالش لگا لیں۔
پیڈی کیور کے لیے درکار اشیاء: بلیچ پاؤڈر، کولڈ کریم، کاٹن، تولیہ،جھانوا،مینی و پیڈی کیور کٹ۔
طریقہ:سب سے پہلے ٹب میں نیم گرم پانی لیں اس میں بلیچ پاؤڈر ڈالیں اور پاوں اس میں ڈ بوئیں تقریبا ً 10 منٹ کے لئے۔ اس کے بعد پاؤں جھانوے کی مدد سے صاف کریں۔ ناخنوں کو اسٹک کی مدد سے گولائی میں صاف کریں ، نیل کٹر سے ناخنوں کو شیپ دے لیں۔پاؤں پانی سے نکال کر صاف کریں اور کولڈ کریم سے مساج کریں ۔آخر میں چائیں تو بیس(Base ) کوٹ لگا کر نیل پالش لگا لیں ، اب آپ کے پاؤ ں صاف ستھرے اور خوبصورت ہو گئے ہوں گے ہر ہفتے کم ازکم یہ عمل ضرور کریں۔