وقت پر سونا اور اٹھنا،صحت مند زندگی کا راز!

تحریر : محمد عثمان علی


وقت پر سونا اور صبح جلدی اٹھنا آپ کو صحت ،دولت اور عقل سے مالا مال کر سکتا ہے۔انسان اگر قدرت کے نظام کے ساتھ چلتا رہے تو کم سے کم مشکلات کا شکار ہوتا ہے ،رات سونے کے لئے ہوتی ہے اور دن کام کرنے کے لئے ، لیکن آج کل سمارٹ فون کے بے جا استعمال سے اور دیگر مشاغل نے رات کو دن اور دن کو رات میں تبدیل کر دیا ہے۔ہم بہت فخر سے بتاتے ہیں کہ ہمارا شہر تو ساری رات جاگتا ہے ۔اس بات پر فخر نہیں بلکہ فکر کرنی چاہیے،کیونکہ آپ قدرت کے مخالف چل رہے ہیں ۔

انسان کے جسم کے اندر ایک حیاتیاتی گھڑی(Biological Clock) چل رہی ہے جو آپ کے سونے ،جاگنے کا وقت نوٹ کرتی رہی ہے اور اسی کے مطابق آپ کے جسم میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔یہ گھڑی بہت صحیح وقت بتاتی ہے اور آپ کے جسم کے جسمانی افعال کو کنٹرول کرتی ہے،جس میں آپ کے سونے اور جاگنے کا وقت بھی شامل ہے۔

رات گیارہ بجے سے شب تین بجے تک آپ کا زیادہ تر خون جگر میں جمع ہوتاہے۔ خون جگر میں پہنچنے سے جگرکچھ بڑا ہو جاتاہے۔ یہ ایک اہم وقت ہوتا ہے کیوں کہ اس وقت آپ کا جسم فاسد مادوں سے نجات حاصل کر رہا ہوتا ہے۔ یہ وہی وقت ہے جب آپ کا جگر جسم میں دن بھر کے دوران جمع ہونے والے زہریلے فاسد مادوں کو توڑ کر ناکارہ بنانے میں مصروف ہوتاہے۔ لیکن آپ اس وقت نہ سوئیں تو آپ کا جگر زہریلے مادوں کو جسم سے خارج کرنے کا عمل ٹھیک طور پر انجام دینے سے قاصر رہے گا۔ جگر کو یہی کام انجام دینے کے لیے چار گھنٹے درکار ہوتے ہیں اور یہ آپ پر انحصار ہے کہ آپ جگر کو کام کرنے کے لیے کتنا وقت دیتے ہیں۔ اگر آپ 12 بجے سوئے تو جگر کو تین گھنٹے ملیں گے اگر آپ ایک بجے سوئے تو جگر کو دو گھنٹے ملیں گے اور اگر آپ دو بجے سوئے تو پھر جگر کو زہریلے مادوں کی صفائی کے لیے صرف ایک گھنٹہ ملے گا اور اگر آپ رات تین بجے کے بعد سوتے ہیں تو پھر فاسد مادوں کو جسم سے خارج کرنے کا موقع نہیں ملے گا اور اگر آپ سونے کے لیے یہی معمول برقرار رکھتے ہیں تو ایسی صورت میں زہریلے مادے جسم میں جمع ہوتے رہیں گے۔ رات میں دیر سے سونے اور دیر سے سو کر اٹھنے سے آپ کے جسم کو فاسد مادوں کو خارج کرنے کا موقع نہیں ملے گا اور آپ کا جسم اور بہت سے کام ٹھیک سے نہیں کرپائے گا۔

رات 3 بجے سے صبح 5 بجے تک دورانِ خون کا زیادہ زور پھیپھڑوں پر ہوتاہے۔ اس لیے آپ کے لیے اس وقت میں ورزش کرنا اور تازہ ہوا میں سانس لینا بہتر ہے اور آپ کے لیے زیادہ بہتر یہ ہوگا کہ تہجد کی نماز پڑھیں جسم کو توانائی سے بھرنے کی کوشش کریں یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ہوا ہر قسم کی آلودگی سے پاک بالکل تازہ ہوتی ہے۔ اور اس ہوا میں بے شمار منفی آین ہوتے ہیں جو صحت بخش سمجھے جاتے ہیں۔

صبح 5 سے 6 بجے کے دوران، خون بڑی آنت میں مرتکز ہو تاہے اس وقت آپ کو بیت الخلا کارخ کرنا چاہیے تاکہ فضلہ آپ کی بڑی آنت سے خارج ہو جائے اور آپ کا جسم دن بھر زیادہ غذائیت جذب کرنے کے لیے تیار ہو جائے۔صبح 7 سے 9 بجے تک خون کا زیادہ تر بہاؤ معدے کی سمت ہوتاہے اس وقت آپ کو ناشتہ کرنا چاہیے۔ یہ آپ کے دن کا سب سے اہم کھانا ہوتا ہے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ناشتے میں وہ تمام چیزیں شامل ہوں جن سے آپ کے جسم کو تمام مطلوبہ غذائیں مل جائیں۔ اگر آپ ناشتے کا ناغہ کریں گے تو آپ کو مستقبل میں صحت کے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس لیے ہمیں اپنی صحت اچھی رکھنے کے لیے جلدی سونے اور جلدی اٹھنے کی عادت بنانی چاہیے اور صبح کا ناشتہ بھرپور کرنا چاہیے۔ لیکن آج ہم اس کے برخلاف کرتے ہیں دیر سے سونا، دیر سے اٹھنا اور صبح کا ناشتہ بھرپور کرنے کی بجائے رات کا کھانا بھرپور کرتے ہیں جس کی وجہ سے صحت پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔

صحت مند کیسے رہیں؟

٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔

ذرا مسکرائیے

امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭