کسبِ حلال: عین عبادت، پاکیزہ مال کمانا دُنیا و آخرت کی حقیقی خوشی و کامیابی

تحریر : مفتی محمد وقاص رفیع


نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ’’حلال مال کا طلب کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے‘‘ (المعجم الاوسط للطبرانی:8610)،اپنے کھانے کو پاک کرو! جب کوئی شخص حرام کا لقمہ پیٹ میں ڈالتا ہے تو 40 دن تک اللہ تعالیٰ اس کا عمل قبول نہیں کرتا‘‘(المعجم الاوسط للطبرانی:6495)

اسلام کے پانچ بڑے ارکان ( کلمہ ، نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ جیسے فرائض کے بعد حلال مال کمانا فرض ہے۔ یہ صرف اُس شخص کے ذمہ فرض ہے جو اپنے اور اپنے اہل و عیال کے ضروری خرچ کیلئے مال کا محتاج ہو۔ باقی وہ شخص جس کے پاس ضرورت کے بقدر مال موجود ہو مثلاً وہ صاحب جائیداد ہے یاکسی اور طرح سے اُس کو مال میسر ہے تو اُس کے ذمہ یہ فرض نہیں رہتا۔ اِس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے مال کو ضرورتوں کے پورا کرنے کیلئے پیدا فرمایا ہے، تاکہ بندہ اپنی ضروری حاجتیں پوری کر کے اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول ہو جائے کیوں کہ رہنے سہنے، کھانے پینے اور پہننے اوڑھنے کے بغیر صحیح طرح سے اللہ تعالیٰ کی عبادت نہیں ہوسکتی۔ گویا اصل مقصود مال کمانا نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی عبادت میں یک سوئی سے مشغول ہونا مطلوب ہے۔ 

قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ انسانوں پر اپنا احسان بتاتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: ’’ہم نے دن کمائی کرنے کیلئے بنایا‘‘ (سورۃالنبا:11)، دوسری جگہ ارشاد فرماتے ہیں: ’’ہم نے زمین میں تم کو جگہ دی اور اُس میں تمہارے لئے روزیاں مقرر کر دیں، تم بہت کم شکر کرتے ہو‘‘ (سورۃ الاعراف :10)، ایک اور جگہ ارشاد فرماتے ہیں: ’’کتنے لوگ زمین میں اللہ تعالیٰ کا فضل (یعنی رزق) ڈھونڈنے کیلئے پھریں گے‘‘ (سورۃ المزمل: 20)،ایک اور جگہ ارشاد فرماتے ہیں: ’’زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ تعالیٰ کا فضل تلاش کرو‘‘(سورۃ الجمعہ:10)

شریعت ِ اسلام نے کسبِ حلال کو عبادات میں شمار فرمایا ہے اور اس کے بے شمار فضائل بتلائے ہیں ۔ حضرت انس بن مالک ؓ سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ حلال مال کا طلب کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔ (المعجم الاوسط للطبرانی:8610) 

اسی طرح حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ حلال مال کا طلب کرنا(دیگر) فرائض (کی ادائیگی) کے بعد فرض ہے۔ (المعجم الکبیر للطبرانی: 9993)

حضرت ابو سعید خدری ؓ حضورِ اقدس ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’جس آدمی نے بھی حلال مال کماکر خود اپنے کھانے اور پہننے میں خرچ کیا یا اپنے علاوہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے کسی دوسرے کو کھلایا یا پہنایا تو یہ بھی اُس کے لئے صدقہ ہوگا۔(صحیح ابن حبان:4236)

حضرت مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اپنے ہاتھ کی کمائی سے بہتر کھانا کسی نے نہیں کھایا اور اللہ تعالیٰ کے نبی حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھاتے تھے۔‘‘ (صحیح بخاری: 2072)

اِس سے معلوم ہوا کہ مطلق مال کمانا فرض اور واجب عبادت نہیں، بلکہ حلال اور جائز طریقے سے مال کمانا عبادت ہے۔ حرام یا مشتبہ مال کمانا عبادت تو کجا اُلٹا سخت گناہ اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے، لیکن افسوس کہ آج کل لوگ مال کمانے کی حرص میں اِس بات کی ذرہ برابر بھی پرواہ نہیں کرتے کہ حلال طریقے سے کما رہے ہیں یا حرام طریقے سے۔ آج کل تو لوگ جھوٹ، فریب، دھوکہ دہی اور دو نمبری کے ذریعہ مال کمانے کو کمالِ ہنر سمجھتے ہیں اور اسے اپنی ہوشیاری و چالاکی خیال کرتے ہیں۔ حقیقت میں یہ دوسروں کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے ساتھ ہی دھوکہ فریب ہے اور ’’نیکی برباد گناہ لازم‘‘ کا مصداق ہے۔ 

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بے شک اللہ تعالیٰ پاک ہے، پاک ہی قبول کرتا ہے، اور بے شک اللہ تعالیٰ نے جو حکم اپنے پیغمبروں کو دیا ہے کہ اے رسولو! پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو! وہی حکم اُس نے پیغمبروں کے علاوہ اپنے مؤمن بندوں کو دیا ہے کہ اے ایمان والو! جو ہم نے تمہیں رزق دیا ہے اُس میں سے پاکیزہ چیزیں کھاؤ! اس کے بعد حضور ﷺ نے ایسے شخص کا ذکر فرمایا جو لمبے سفر میں ہو، بال بکھرے ہوئے ہوں، بدن پر غبار لگا ہوا ہو، آسمان کی طرف ہاتھ اُٹھا کر یارب یارب کہتا ہو، اُس کا کھانا حرام ہو، اُس کا پینا حرام ہو، اُس کا پہننا حرام ہو، تو ان سب چیزوں کے باوجود اُس کی دعاء کیسے قبول ہوسکتی ہے؟ (صحیح مسلم:1015، جامع ترمذی: 2989)

مؤرخین نے لکھا ہے کہ کوفہ میں ’’مستجاب الدعاء‘‘ لوگوں کی ایک جماعت تھی۔ جب کوئی حاکم اُن پر مسلط ہوتا، اُس کیلئے بد دعاء کرتے، وہ ہلاک ہو جاتا۔ حجاج ظاہم کا جب وہاں تسلط ہوا تو اُس نے ایک دعوت کی، جس میں ان حضرات کو خاص طور سے شریک کیا۔ جب کھانے سے فارغ ہوچکے تو اُس نے کہا کہ میں ان لوگوں کی بد دعا سے محفوظ ہوگیا کہ حرام کی روزی ان کے پیٹ میں داخل ہو گئی۔ (فضائل رمضان: 29)

حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ :’’ایک مرتبہ حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ نے عرض کیا کہ: ’’یارسول اللہ ﷺ میرے لئے دُعاء کیجئے کہ میں ’’مستجاب الدعوات‘‘ ہو جاؤں!‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا کہ: ’’اپنے کھانے کو پاک کرو!‘‘ اللہ کی قسم! جب کوئی شخص حرام کا لقمہ پیٹ میں ڈالتا ہے تو چالیس دن تک اللہ تعالیٰ اُس کا عمل قبول نہیں کرتا۔ جس شخص کا بدن حرام مال بڑھا تو اُس کا بدلہ سوائے جہنم کے اورکچھ بھی نہیں ہے۔‘‘ (المعجم الاوسط للطبرانی:6495)

اِس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عبادات اور نیک کاموں کے کرنے اور گناہوں اور برے کاموں سے بچنے کی توفیق ملنے میں بھی حلال اور پاکیزہ کمائی کو بڑا دخل ہے۔ اسی طرح حلال اور پاکیزہ کمائی سے انسان کو جو راحت و سکون اور آرام نصیب ہوتا ہے وہ حرام کی کمائی اور ناجائز کمائی سے کسی بھی طرح حاصل نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا حرام اور ناجائز کمائی کے تمام راستوں (جوا، سود، رشوت، جھوٹ، دھوکہ ،فریب وغیرہ جملہ طریقوں سے اپنے آپ کو بچاکر حلال اورجائز کمائی سے پاکیزہ مال کماکر دُنیا و آخرت کی حقیقی خوشیاںو کام یابیاں اور اُن کا راحت و آرام اور سکون حاصل کرکے زندگی گزارنا در حقیقت زندگی کاصحیح معنوں میں اصل لطف و مزہ ہے۔ 

مفتی محمد وقاص رفیع بطور اسلامک ریسرچ

 اسکالرہیں۔ ’’الندوہ‘‘ ایجوکیشنل ٹرسٹ

 اسلام آباد سے وابستہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

حکومتی اعتماد میں اضافے کے دلائل

21 اپریل کے ضمنی انتخابات کے بعد حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد جب مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کی حکومت قائم ہو ئی تو شہباز شریف کو ووٹ دینے والوں کو شبہ تھا کہ یہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل پائے گی کیونکہ مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ، معیشت سنبھالنا انتہائی کٹھن ہو گا، بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت حکومت کیلئے مسلسل درد سر رہے گی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ تو دیا مگر اہم ترین اتحادی جماعت وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنی۔

ضمنی انتخابات کا معرکہ(ن) لیگ نے سر کر لیا

ضمنی انتخابات کے حوالے سے عمومی رائے یہ رہی ہے کہ ان میں حکمران جماعت کو فائدہ ملتا ہے مگر 2018ء کے بعد اس تاثر کو دھچکا لگا ۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ووٹرز میں تحریک پیدا کرکے انہیں پولنگ سٹیشنز تک لے آتی تھیں،مگر حالیہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کا معرکہ سر کر لیا۔

سندھ میں امن وامان کی دعائیں!

سندھ میں پیپلز پارٹی میدان پر میدان مار رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی سیٹ پر آصفہ بھٹو زرداری کا بلامقابلہ انتخاب ہوا اور اب قمبر شہداد کوٹ سے ضمنی الیکشن میں خورشید احمد نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

خیبرپختونخوا میں مایوسی!

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورہر طرف سے مسائل میں گھرے نظر آرہے ہیں ۔ایک طرف صوبے کو مالی بحران درپیش ہے تو دوسری جانب دہشت گردی پھیلتی نظرآرہی ہے ۔ اب انہیں کابینہ کے اندر بھی مسائل کا سامنا کرناپڑرہاہے۔

60نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا،عمل کا منتظر!

بلوچستان کی مخلوط حکومت کی 14 رکنی کابینہ نے بالآخر حلف اٹھا لیا ہے۔ کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے چھ،چھ جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دو ارکان نے بحیثیت وزراحلف اٹھایا۔

بلدیاتی اداروں کو بجٹ جاری

آزاد جموں وکشمیر حکومت نے بالآخر بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو بجٹ جاری کر دیا۔ 32 سال کے بعد آزاد جموں وکشمیر کے بلدیاتی نمائندوں کی نشاندہی پر وزارت محکمہ مقامی حکومت و دیہی ترقی مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے پیسے جاری کرے گی تاکہ نچلی سطح پر لوگ اپنی نگرانی میں تعمیر و ترقی کا کام کرائے جا سکیں۔