خوبصورت دیواریں ۔۔۔گھر کی رونق بڑھائیں

تحریر : عائشہ اکرم


جس طرح گھر کیلئے دیواریں ضروری ہیں اسی طرح دیواروں کیلئے سجاوٹ بھی بہت ضروری ہے۔ خوبصورت دیواریں گھر کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیتی ہیں۔

جب بھی گھر کی خوبصورتی کو بڑھانے کی بات آتی ہے تو یہی ذہن میں آتا ہے کہ گھر میں رنگ و روغن کروا لیا جائے۔اکثر یہی سمجھا جاتا ہے کہ رنگ کروانے سے دیواروں میں جان سی  آجاتی ہے لیکن یہ سوچ غلط ہے،اکثر رنگ کروانے کے باوجود دیواریں پھیکی اور بے جان سی ہی لگتی ہیں۔ویسے تو اب دیواروں کو خوبصورت بنانے کیلئے پیلنگ اور وال پیپر سمیت بیشمار اشیاء مارکیٹ میں دستیاب ہیں مگر یہ سب مہنگے کام ہیں۔ اگر آپ کے پاس ان چیزوں کو خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں تو آپ گھر بیٹھے مختلف طریقوں سے گھر کی پھیکی اور بے رونق دیواروں میں جان ڈال سکتی ہیں۔ وہ طریقے کیا ہیں، آئیے جانیے۔ 

دیواریں اگر سادہ ہیں تو اچھا سا کیلنڈرلٹکا کر ان میں ایک نئی جان ڈالی جا سکتی ہے۔خوبصورت تصاویریا پینٹنگ والے کیلنڈر کا انتخاب کریں۔ ایسے پرانے کیلنڈرز جو بہت اچھے منظر یا پینٹنگز پر مشتمل ہوں انہیں کاٹ کر فریم کروا کردیواروں پر لگا لئے جائیں تو ان کی رونق بڑھ جاتی ہے۔ 

 جوٹ،مکرامے یا دھاگے سے مختلف دیواروں پر لٹکانے والے وال آرٹ آپ خود گھر میں تیار کر سکتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر مختلف ڈوریوں کی مدد سے گھر پر ہی گھڑی تیار کرنا،مکرامے تیار کرنے کی ویڈیوز موجود ہیں۔ان کا سائز بڑا رکھا جائے اور گھر پر اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ ان شاہکاروں کو ڈرائنگ روم یا بیڈ روم میں لگائیں اور ان کمروں کی دیواروں میں جان ڈالیں۔ ہمارے گھروں میں مختلف جرائد،رسالے اور اخبارات روزانہ آتے ہیں،جو پڑھنے کے بعد بیکار پڑے رہ جاتے ہیں اور بعد میں انہیں ردی کر کے فروخت کر دیا جاتا ہے جبکہ یہی رسالے اور اخبارات آپ کے بہت کام آسکتے ہیں۔ان میں سے اپنی پسندیدہ ڈشز یا شخصیات کی تصاویر، پینٹنگز اور مناظر کو کاٹ کر انہیں کسی گتے پر چپکا لیں،پھر اسے فریم کرکے گھر کی دیواروں پر لگا لیں۔

عائشہ اکرم نے اسلامیات میں ایم فل کر رکھا ہے اور وہ ایک فری لانس لکھاری ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

7 مئی 2026ء کا پاکستان

گزشتہ ایک برس کے دوران دنیا کا پاکستان کو دیکھنے کا انداز نمایاں طور پر تبدیل ہوا ہے۔ مئی 2025ء سے قبل جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن سے متعلق عالمی تاثر کچھ اور تھا۔

معرکۂ حق قومی سیاست پر غالب، سیاسی جماعتوں اور عوام میں فاصلے کیوں؟

پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب‘آپریشن معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یادگاری تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں معرکۂ حق کی یاد!

مئی کا مہینہ پاکستان کے عوام کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اس مہینے میں جہاں آم پک پک کر زمین پر گرتے ہیں وہیں پاکستان نے بھارتی جہازوں کو بھی پکے ہوئے آموں کی طرح مار گرایا۔

KPمیں گورننس بحران

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اندرونی اور بیرونی دباؤکا شکار لگ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک ملاقات میں انہوں نے بتایاکہ انہوں نے صوبے میں ایماندار افسر تعینات کئے ہیں اور رشوت کے راستے بند کردیے ہیں اس لیے ان کی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔

ورثہ، سیاست اور حکمرانی کی کشمکش

بلوچستان ایک بار پھر ایسے دوراہے پر کھڑا نظر آتا ہے جہاں ریاستی فیصلے، عدالتی مداخلت، سیاسی بیانیے اور سماجی اضطراب ایک دوسرے سے الجھتے دکھائی دیتے ہیں۔

معرکۂ حق کی فتح پر ملی جوش و ولولہ

گزشتہ سال معرکۂ حق آپریشن بنیان مرصوص میں فتح و کامرانی پرملک بھر کی طرح لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف رہنے والے کشمیری بھی شاداں و فرحاں تھے ۔