لو بلڈ پریشر پر قابو پائیں

تحریر : ڈاکٹر نفیس اختر


طبی اصلاح میں شریانی خون کا دبائو طبعی حد سیبڑھ جانے کو بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر اور طبی اصلاح میں شریانی خون کا دبائو طبعی حد سے طبعی حد سے کم ہو جانے کو کم فشار خون یعنی لو بلڈ پریشر کہا جاتا ہے۔ صحت کی حالت میں خون کا معتدل انقباضی اور انبساطی دبائو 120اور 80ملی میٹر آف مرکری جانا جاتا ہے۔ فی زمانہ یہ کہا جا رہا ہے کہ انقباضی اور انبساطی بلڈ پریشر 120اور 80ملی میٹر آف مرکری سے کم ہی رہے تو صحت کی علامت ہے جبکہ بلڈپریشر اس سے زائد ہو جانے پر تشویش کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ تاہم بلڈ پریشر میں غیر معمولی کمی( کم فشار خون) بھی تشویش ناک ہو سکتی ہے۔

کم فشار خون یا لو بلڈ 

پریشر کی علامات

ایسے افراد جن کا بلڈ پریشر معیار سے کم رہتا ہو وہ اکثر جسمانی کمزوری اور نیند میں زیادتی کی شکایت کرتے ہیں۔ ایسے افراد اعصابی  کمزوری کے علاوہ دل کے تشویشناک امراض میں بھی جلد مبتلا ہو جاتے ہیں کیونکہ بلڈ پریشر میں غیر طبعی کمی کے نتیجہ میں دماغ کو آکسیجن اور غذائیت کی رسد کم رہتی ہے جو کہ کسی بھی وقت خطرناک صورت حال یعنی غشی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ معیار سے تھوڑا کم بلڈپریشر گو صحت کی علامت گنا جاتا ہے لیکن بلڈپریشر میں یکم دم غیر طبعی کمی سے سر درد، غنودگی، بے توجہی، آنکھوں میں ٹیڑھا پن، متلی، پیاس کی زیادتی، جلد میں پیلاہٹ، کمزوری، نقاہت، تیز اور گہری سانس کے علاوہ غشی ہو سکتی ہے۔

لوبلڈپریشر کی وجوہات

دل کی انقباضی حرکت سے خون شریانوں کا رخ کرتا ہے جبکہ انبساطی حرکت میں خون اعضاء سے وریدوں کا رخ اختیار کرتا ہوا دل کی طرف جاتا ہے۔ انسانی بلڈ پریشر کسی بھی وقت چیک کیا جا سکتا ہے تاہم اس کا ایک ہی سطح پر رہنا ضروری نہیں بلکہ یہ چند لمحوں میں ہی تبدیل ہو سکتا ہے۔ جسمانی کیفیت کے مطابق سانس میں تبدیلی کھانے پینے اور ماحولیاتی اثرات کو ذہن پر قبول کرتے ہوئے بلڈ پریشر فوراً ہی تبدیل یا کم و بیش ہو سکتا ہے۔

نیند کی حالت میں بلڈپریشر بیداری کی نسبت کم رہتا ہے جبکہ نیند سے بیداری پر یک دم تبدیل ہو جاتا ہے۔ کم بلڈپریشر کی نسبت ہائی بلڈ پریشر کو عام طور پر زیادہ اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ دل کے اکثر امراض میں بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے ۔اس کے برعکس انقباضی اور انبساطی  بلڈ پریشر 90اور 50 ہو جائے تو یہ بھی خطرے کی علامت جانا جاتا ہے۔ بلڈ پریشر میں یک دم 20درجے کی کمی اکثر خطرناک ثابت ہوتی ہے کیونکہ ایسی حالت میں دماغ کو آکسیجن کی رسد نہایت کم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ایسی صورت حال جس میں خون کی بڑی مقدار ضائع ہو جائے جیسے ایکسیڈنٹ ، جراثیمی بیماریاں اور شدید قسم کی چھپاکی یعنی الرجی وغیرہ میں زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ بلڈ پریشر میں کمی کی وجوہات جاننا بعض اوقات مشکل ہو جاتا ہے۔

علاج

درج بالا وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے علامات کے مطابق فوری طبی امداد مریض کی زندگی بچانے میں کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔ اس مقصد کیلئے مریض کو فوراً ہسپتال پہنچا دیا جائے اور مناسب علاج کی کوشش کی جائے۔ اکثر اوقات سیلاین گلوکوز یا رنگرلیکٹیٹ ایک ہزار ملی لیٹر کی مقدار میں وریدی ٹیکہ لگانے کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ وٹامن بی کمپلیکس جس میں نکوٹینا مائیڈ شامل ہو بھی قائدہ مند رہتی ہے۔

مرض زیادہ شدید نہ ہو تو گھر پر بھی علاج کیا جا سکتا۔ اس مقصد کیلئے مریض کو فوراً نمکول یا نمک ملا پانی پلایا جائے۔ پھلوں خاص طور پر انگور سیاہ کا رس مناسب نمک ملا کر پلایا جائے۔ چائے اور کافی کا استعمال بھی مفید ہے۔ خوراک کم مقدار میں لیکن بار بار کھلائی جائے۔ آلو، چاول، روٹی اور پاستا کم مقدار میں استعمال کیا جائے جبکہ گوشت مناسب مقدار میں یا ان کا سوپ بھی استعمال کیا جا سکتا ۔ شہد، کھجور،دہی کا استعمال فائدہ مند رہتا ہے۔ نمکیاتی مرکبات کا استعمال مناسب مقدار میں کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

میدان محشر میں نعمتوں کا سوال!

’’اور اگر کفران نعمت کرو گے تو میری سزا بہت سخت ہے‘‘ (سورہ ابراہیم :7) ’’اور اس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم شکر گزار بنو‘‘ (سورۃ النحل : 78)’’اے ایمان والو! ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اُسی کی عبادت کرتے ہو‘‘ (البقرہ )’’اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہوتا ہے جو کھاتا ہے تو اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہے اور پانی پیتا ہے تو اس پر خدا کا شکر ادا کرتا ہے‘‘ (صحیح مسلم)

کامیاب انسان کون؟

’’وہ اہل ایمان کامیابی پائیں گے جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرنے والے ہیں‘‘ (المومنون) قرآن و سنت کی روشنی میں صفاتِ مومناللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’جس نے خود کو گناہوں سے بچالیا حقیقتاً وہی کامیاب ہوا(سورۃ الیل)

صدقہ: اللہ کی رضا، رحمت اور مغفرت کا ذریعہ

’’صدقات کو اگر تم ظاہر کر کے دو تب بھی اچھی بات ہے، اور اگر تم اسے چھپا کر دو تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے‘‘(سورۃ البقرہ)

مسائل اور ان کا حل

’’اسے اپنے گھر لے جاو‘‘ کہنے سے طلاق نہیں ہوتی سوال :میں نے اپنی بیوی سے ایک موقع پرکہاتھاکہ میں تمہیں کبھی ناراض نہیں کروں گا،اگرکوئی ناراضی ہوئی توآپ کے کہنے پرطلاق بھی دے دوں گا۔

فیض حمید کی سزا،بعد کا منظر نامہ

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو سزا سنا دی گئی ہے جو کئی حلقوں کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔ ریاست ملک میں عدم استحکام پھیلانے والے عناصر کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کر چکی ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے امکانات

چیف الیکشن کمشنر کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے،لیکن حکومتِ پنجاب نے10 جنوری تک کا وقت مانگا ہے۔ پنجاب حکومت نے انتخابی بندوبست کرنا ہے جبکہ شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔