نصیحت اموز باتیں

ایک بہترین انسان میں بہت سی خوبیاں ہوتی ہیں جن میںرحمدلی،ایمانداری، احترام اوراستقامت بہت اہمیت کی حامل ہیں۔رحم دلی
ہمیشہ دوسروں کے لئے ہمدرداور مہربان رہو۔آپ کی معمولی سی ہمدردی بھی کسی دوسرے کی زندگی بدل سکتی ہے۔دوسروں کی غلطیاں معاف کرنا ہماری رحم دلی کا اظہار ہے۔
ایمانداری
ایمانداری اور سچائی کا راستہ ہمیشہ بہترین حکمتِ عملی والاراستہ ہے۔ایک ایماندار شخص بہادروں کی زندگی گزارتا ہے جسے زندگی میں کبھی ندامت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
احترام
اگر ہم تمام انسانوں اور چیزوں کا احترام کریں گے تو ہمارا مقام و مرتبہ بھی قائم رہے گا۔دوسروں کی بات صبر کے ساتھ سننااور ان کے ساتھ منصفانہ برتاؤ رکھنا بھی احترام کرنے میں شامل ہے۔
استقامت
زندگی میں مشکلات اور آزمائشیںکبھی ختم نہیں ہوتیں اسی لئے ہمیں صبر اور استقامت کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ہر مشکل وقت میں اللہ پر یقین کو اپنا پہلا اورآخری سہاراسمجھنا چاہیے۔
خود کی دیکھ بھال
اپنی شخصیت کی جسمانی، جذباتی اور ذہنی صحت کا خیال رکھنا عقل مند لوگوں کی خوبی ہے۔اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا اور مکمل نیند لینا ایسے اعمال ہیں جن سے ہماری صحت بہتر رہتی ہے۔