ایشین گیمز کا رنگارنگ میلہ سج گیا:چائنہ میں شروع ہونیوالی گیمز 8 اکتوبر تک جاری رہیں گی

تحریر : زاہد اعوان


19 ویں ایشین گیمزکارنگارنگ میلہ ہانگزو، چائنہ شروع ہوچکاہے جس میں پاکستان کی سیلنگ، روئنگ، ٹیبل ٹینس،والی بال اور ویمن کرکٹ ٹیمیں میدان میں اتر چکی ہیں۔ پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمزکے کوارٹرفائنل جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک پاکستان والی بال، سیلنگ، قومی خواتین کرکٹ ، روئنگ، باکسنگ، شوٹنگ، ٹیبل ٹینس، ہاکی، سکواش، تائیکوانڈو، ووشو، ٹینس، سوئمنگ اور فینسنگ کی ٹیمیں ہانگزو پہنچ چکی ہیں۔ بریج اور گالف کی ٹیمیں آج روانہ ہوں گی، اتھلیٹکس، آرچری اور ویٹ لفٹنگ 26ستمبر، بیڈمنٹن اور کبڈی 28ستمبر، مینز کرکٹ ٹیم 30ستمبر جبکہ آخری دستہ کراٹے، سپورٹ کلائمبنگ اور ریسلنگ کی ٹیمیں یکم اکتوبر کو ایشین گیمز کیلئے روانہ ہوںگی۔262رکنی قومی دستے میں 137مرد اور53خواتین اتھلیٹس، 44مرد اور 14خواتین ٹیم آفیشلز جبکہ 14کانٹی جنٹ آفیشلز شامل ہیں۔ پاکستان مجموعی طور پر 25کھیلوں میں حصہ لے رہاہے۔

سیلنگ، روئنگ اورٹیبل ٹینس میں ابھی تک پاکستانی ٹیمیں کوئی قابل ذکر کارکردگی پیش نہ کرسکیں،تاہم قومی خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے  ہانگزو میں برسنے والے بادل بارانِ رحمت بن گئے اور نداڈار الیون براہِ راست سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ آج پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کاسیمی فائنل مین سری لنکا سے مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کامقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔توقع ہے کہ سنسنی خیز فائنل معرکہ دونوں روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ قومی والی بال ٹیم نے بھی ایشین گیمز میں ابھی تک شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تینوں لیگ میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان والی بال ٹیم نے لیگ میچوں میں منگولیا، چائنیز تائی پے اور جنوبی کوریا کو شکست دی،گرین شرٹس نے تینوں لیگ میچز 3-0سے جیتے۔ آخری لیگ  میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف فتح کے ساتھ پاکستان نے ایشین گیمز میں 28 سال بعد ٹاپ 6 میں جگہ پکی کی۔ ایشین گیمز میں والی بال کے ٹاپ 12 رائونڈ میں عالمی نمبر 51 پاکستان نے عالمی نمبر 27 جنوبی کوریا کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے عثمان فریاد اور مراد خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔عثمان نے 20 اور مراد نے 19 پوائنٹس حاصل کئے۔پاکستان ٹیم کوارٹر فائنل میں آج قطر سے مقابلہ کرے گی اور فتح کی صورت میں ایران سے سیمی فائنل کھیلے گی۔

ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی سیلنگ ٹیم انتہائی غیرذمہ داری کی مرتکب ہوئی، پاکستان کے 3 سیلرز نے اپنی کلاس کی پہلی ریس مس کردی۔ رافیل جاوید، زویا علی اور مزمل حسن پہلی ریس کیلئے کمپی ٹیشن ایریا نہیں پہنچ سکے۔ذرائع کے مطابق یہ نااہلی ٹیم آفیشلز اور کھلاڑیوں کی ہے جو مقابلے کے صحیح شیڈول سے آگاہ ہی نہیں تھے اوررابطے کے فقدان کے باعث تینوں سیلرزپہلی ریس سے باہررہے، تاہم ان کی دوسری ریس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا بھی بے جا نہ ہوگا کہ پاکستان سیلرز شاید محض سیروتفریح کیلئے چائنہ گئے ہیں کیونکہ ایشین گیمز سیلنگ میں رافیل جاوید آئی ایل سی اے کلاس فور کی پہلی ریس مس کرنے کے بعد دوسری میں 12 ویں نمبر پر رہے۔زویا علی کو آئی ایل سی اے گرلز کی دوسری ریس میں پنالٹی پڑ گئی جبکہ مزمل حسن آئی ایل سی اے 7 کی دوسری ریس میں 10 ویں نمبر پر رہے۔

ایشین گیمزمیںٹیبل ٹینس ٹیم نے بھی اپنے سفر کاآغاز اچھا نہیں کیا ، جنوبی کوریا نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دے دی۔اسی طرح روئنگ ٹیم بھی تاحال فتح اپنے نام نہ کر سکی۔پاکستان بیس بال ٹیم نے ایشین گیمز کیلئے ٹریننگ کیمپ میں بڑی محنت کی اوراس بار میڈل یقینی تھاکیونکہ گرین شرٹس ویسٹ ایشیا کپ کی چیمپئن ہے، اورپچھلے ایک سال سے مسلسل گرائونڈ میں موجود اور بھرپور ٹریننگ کررہی ہے لیکن بدقسمتی سے ایئرٹکٹس سپانسر نہ ہونے کی وجہ سے ایشین گیمز میں شرکت سے محروم رہی۔پاکستان ہاکی، سکواش، تائیکوانڈو، ٹینس، ووشو اورسوئمنگ کی ٹیمیں بھی عقاب پاکستان آفتاب حسین چوہدری، فہیم گل، پی ایس ڈبلیوایف کے صدر امجدعزیز ملک اوردیگر آفیشلزکی قیادت میں ہانگزو پہنچ چکی ہیں، ہاکی ٹیم سے توکچھ زیادہ توقعات وابستہ نہیں کی جاسکتیں تاہم سکواش، تائیکوانڈواوردیگر انفرادی مقابلوں میں میڈلزکی توقع ہے۔ کبڈی ٹیم بھی وکٹری سٹینڈ پر پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ ارشدندیم بھی قومی امیدوں کامحور ہیں اورانشاء اللہ گولڈمیڈل جیتیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔

صحت مند کیسے رہیں؟

٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔

ذرا مسکرائیے

امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭

دلچسپ حقائق

٭… مچھلی کی آنکھیں ہمیشہ کھلی رہتی ہیں کیونکہ اس کے پپوٹے نہیں ہوتے۔ ٭… اُلو وہ واحد پرندہ ہے جو اپنی اوپری پلکیں جھپکتا ہے۔ باقی سارے پرندے اپنی نچلی پلکیں جھپکاتے ہیں۔٭… کیا آپ جانتے ہیں کہ قادوس نامی پرندہ اڑتے اڑتے بھی سو جاتا ہے یا سو سکتا ہے۔