نہائے بغیر بھی،فریش فریش آخر کیسے؟

تحریر : شازیہ کنول


وہ ورکنگ ویمن جن کے پاس وقت کی کمی ہو اور بھاگم بھاگ انہیں آفس یا اپنے ادارے پہنچنا ہو تو ان کے سامنے کئی مشکلات ہوتی ہیں، جن میں سے ایک شاور لینا بھی ہوتا ہے۔ وقت کی کمی ہو اور نہانے کا وقت نہ ہو تو آخر کیا کیا جائے؟ اس کیلئے چند مشورے حاضر خدمت ہیں۔

اکثر گھروں میں بے بی وائپس(ایسے گیلے رومال جن سے بچوں کے جسم کو صاف کیا جاتا ہے) موجود ہوتے ہیں۔ اگر وقت کی کمی ہو اور آپ کے چہرے پر چکناہٹ نے بھی خوب بسیرا کر رکھا ہو تو ایسے میں بے بی وائپس نکالیں اور جسم کے تمام ایسے حصوں جہاں پسینہ زیادہ آتا ہے، ان پر اچھی طرح مل لیں۔ چاہیں تو ان وائپس پر بدبو اور جراثیم کش اسپرے بھی کر لیں تاکہ نہانے کا وقت نہ ملنے کے باوجود آپ کو دن بھر اپنے جسم سے کوئی ناگوار مہک نہ آئے، اس کے علاوہ چہرے و جسم پر موجود چکناہٹ بھی صاف ہو جائے۔

اگر بال دھونے کا وقت نہیں ہے اور آپ کو کسی میٹنگ میں پہنچنا ہے تو پریشان نہ ہوں۔ تھوڑا سا کوئی بھی بے بی پائوڈر ہاتھ میں لیں، انگلیوں کی مدد سے اسے سر کی جلد میں لگائیں۔ پائوڈر کی مقدار کم لینی ہے ورنہ بال سفید نظر آنے لگیں گے۔ اس طرح بالوں کی تہہ میں موجود چکنائی اور تیل پائوڈر جذب کر لے گا اور آپ کے بال تیل سے لتھڑے ہوئے محسوس نہیں ہوں گے۔ بے بی پائوڈر لگانے کے بعد بالوں میں کنگھا پھیر کر ہیئر اسٹائل بنا لیں۔ اگر روزانہ میٹنگز ہوتی ہوں اور آپ کم وقت یا طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے نہانا نہ چاہتی ہوں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ان مسائل سے نمٹنے کیلئے مارکیٹ میں ڈرائی شیمپو ملتا ہے، جسے بالوں کی جڑوں میں لگایا جائے تو چکناہٹ ختم ہو جاتی ہے اور بالوں سے پائوڈر کی طرح کا سفید پن بھی ظاہر نہیں ہوتا اور بال نکھرے اور دھلے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔

جسم سے چکنائی دور کرنے کیلئے سرکہ بھی بہت فائدہ مند ہے۔ ایک حصہ سیب کا سرکہ اور دو حصے پانی ملائیں۔ اس مکسچر کو کسی رومال کے ذریعے جسم پر پھیر لیں۔ اس طرح کرنے سے چکناہٹ کے ساتھ ساتھ ناگوار مہک بھی ختم ہو جاتی ہے۔ سرکے میں جراثیم سے لڑنے، جسم کو  فریشنس دینے کی خاص صلاحیت ہوتی ہے۔ اس لئے اگر کسی دن شاور لینے کا وقت نہ ہو تو اس مکسچر کے ذریعے جسم کی صفائی کی جا سکتی ہے۔

ویسے تو ٹی ٹری آئل کو جلد پر استعمال کرنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ ان میں سے ایک پیروں سے بدبو کا خاتمہ کرنا بھی ہے۔ اکثر خواتین اگر ایک دن بھی نہ نہائیں تو ان کے پیروں سے  مہک آنے لگتی ہے۔ اسیختم کرنے کیلئے بھی ٹی ٹری آئل بہت کام آ سکتا ہے۔ کسی بھی چھوٹے ٹب میں حسب ضرورت پانی بھر کر اس میں چند قطرے ٹی ٹری آئل ڈالیں، پھر اس میں دونوں پائوں کو بھگو دیں۔ تین منٹ بعد نکال لیں۔ پورا دن شاور نہ لینے کے باوجود بھی پائوں سے ناگوار مہک نہیں آئے گی۔ اس کے علاوہ اگر تھوڑا سا کوئی پرفیوم بھی جوتے/ سینڈل یا چپل کے اندر چھڑک دی جائے تو اس سے بھی پورا دن پائوں سے ناگوار مہک نہیں آتی۔ اس کے علاوہ خواتین اپنے جوتوں کے اندر بیکنگ سوڈا چھڑک سکتی ہیں، اس سے بھی جوتوں کی بدبو دور کی جا سکتی ہے۔

قدرتی اجزاء سے نکالا گیا خوشبودار تیل یا پھولوں کاست بھی اگر جسم پر مل لیا جائے تو اس سے بھی دن بھر خود کو تازہ دم رکھا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں عطر بھی کام آ سکتی ہے۔ کوشش کریں کہ کوئی ایسا عطر خرید لیں جو آپ کے موڈ، شخصیت اور ذاتی پسند پر مشتمل ہو۔ کسی دن نہانا بھول جائیں تو اسے جسم پر مل کر ناگوار مہک سے پیچھا چھڑایا جا سکتا ہے۔ 

کسی بھی خوشبو دار تیل میں تھوڑا سا پانی ملائیں۔ اسے اسپرے بوتل میں بھر لیں۔ گھر سے نکلتے وقت اس کا خود پر اسپرے کر لیں۔ دن بھر کپڑوں سے خوشگوار مہک آئے گی۔ اس کے علاوہ کپڑ وں سے بدبو دور کرنے کیلئے اس ترکیب کو آزمائیں۔ دو کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ، بیکنگ سوڈا اور 10قطرے کسی بھی خوشبو دار تیل کے ڈالیں، ان تمام چیزوں کو اچھی طرح حل کرکے کسی اسپرے بوتل میں بھر لیں۔(تیار کئے جانے والے اس مکسچر کو فیبرک ریفریشر اسپرے کے نام سے جانا جاتا ہے)۔ اس اسپرے کو گھر سے نکلنے سے قبل کپڑوں پر کریں۔ پورا دن کپڑوں سے بھینی بھینی مہک آئے گی۔

جسم کے ایسے حصے جہاں پسینہ زیادہ آتا ہو، ان پر جراثیم کش اسپرے یا جیل لگا لیا جائے۔ اس طرح دن بھر جسم فریش رہے گا۔ اگر ایسی کریم یا لوشن کا استعمال کیا جائے جن میں نارنجی کی خوشبو ہو تو اس سے بھی بغیر نہائے ہی دن بھر تازگی کا احساس رہتا ہے۔

کوشش کریں کہ باقاعدگی سے کپڑے تبدیل کریں، موزوں کو روزانہ دھو کر پہنیں۔ آفس میں ایسے کپڑے پہننے کیلئے منتخب کریں جن سے ہوا کا آسانی سے گزر ہوتا ہو۔ کاٹن کے کپڑے اس سلسلے میں بہترین انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس طرح دن بھر زیادہ پسینہ نہیں آتا، یوں بغیر نہائے بھی دن بھر ناگوار مہک سے خود کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دھوکے کی سزا

کسی گائوں میں ایک دھوبی رہتا تھا،جو شہر سے لوگوں کے کپڑے گدھے پر لاد کے گائوں لاتا اور دھونے کے بعد اسی پر لاد کے واپس شہر پہنچاتا تھا۔دھوبی کی کمائی کا یہی ذریعہ تھا اور وہ اس قدر کما لیتا کہ با آسانی گزر بسر کر سکے۔

زمین کی گردش رُک جائے تو کیا ہو؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گااگر اس کی گرد ش اچانک رُک جائے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے ۔اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضا پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

جانوروں کی دنیا

بٹیر دیہی علاقوں میں پایا جانے والا ایک خوبصورت پرندہ ہے۔اس کا تعلق پرندوں کے گالی فورمز خاندان سے ہے۔پرندوں کے اس بڑے خاندان میں مرغی،مور اور تیتر بھی شمال ہیں۔

پہیلیاں

ایک کھیتی کا دیکھا یہ حال نہ کوئی پتا نہ کوئی ڈال نہ ہی ڈالا بیج نہ جوتا ہل

اقوال زریں

٭… جوش کی بجائے ہوش سے کام لو۔ ٭… نادان کی صحبت میں مت بیٹھو کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کی باتیں تمہیں اچھی لگنے لگیں۔ ٭…خوش رہنا چاہتے ہو تو کسی کا دل نہ دکھائو۔

ذرامسکرایئے

باپ بیٹے سے: یہ تم کیسی ماچس لائے ہو ایک تیلی بھی نہیں جل رہی؟ بیٹا: ایسا کیسے ہو سکتا ہے ابو ، میں تو ایک ایک تیلی چیک کر کے لایا ہوں سب جل رہی تھیں۔٭٭٭