مفید دیسی نسخے

تحریر : حکیم محمد رشید


منہ کی بدبو یہ بیماری عام طور پر قبض کی وجہ سے ہوتی ہے اور کبھی کبھی دانتوں میں کیڑا لگنے یا دانتوں کی صفائی نہ کرنے سے بھی ہوتی ہے۔ اگر دانتوں کی وجہ سے ہو تو دانتوں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ دوسری صورت میں ذیل کا نسخہ استعمال کریں۔

سونف۔ نر۔ کچور۔ بڑی الائچی۔ زیرہ سفید۔ ہر ایک دس دس گرام‘ بالچھڑ اور چینی پندرہ پندرہ گرام۔ تمام ادویہ کا سفوف بنائیں۔ ایک چمچہ چائے والا سفوف ہمراہ پانی دن میں دو بار لیں۔

تیار ادویہ میں جوارش جالینوس (ایک چمچہ چائے والا) ہمراہ پانی ہر کھانے کے بعد لیں۔

آواز بیٹھ جانا

کباب چینی ایک گرام سفوف بنا کر شہد 6گرام ملا کر دن میں کئی بار استعمال کریں۔تیار ادویہ میں توت سیاہ کا شربت (دو بڑے چمچے پانی میں ملا کر) دن میں دو بار استعمال کریں۔

دمہ کیلئے: اس مرض میں سانس کے تنگی کی دورے ہوتے ہیں۔ چہرہ پیلا پڑ جاتا ہے۔ سانس لیتے وقت سیٹی کی آواز ہوتی ہے۔

نسخہ نمبر1۔ گل مدار (آک کے پھول) ایک تولہ‘ نمک لاہوری 3ماشہ

ان ادویہ کو باریک پیس لیں اور تھوڑا سا پانی ملاکر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ دو دو گولیاں دن میں تین بار منہ میں ڈال کر چوسیں۔

نسخہ نمبر2۔ ادرک کا پانی ایک چائے والا چمچہ ہلکا گرم کر کے رات سوتے وقت لیں۔ تیار ادویہ میں لعوق کتاں (ایک چمچہ چائے والا رات سوتے وقت ہمراہ پانی لیں) یا شربت زوفہ (دو بڑے چمچے پانی ملا کر لیں) ٹھنڈی اور کھٹی اشیاء سے پرہیز کریں۔

ضعف ہضم

نسخہ نمبر1۔ مصلگی رومی‘ سونف اور بڑی الائچی کے دانے ہر ایک دس گرام لے کر سفوف بنا لیں۔ ایک گرام سفوف ہمراہ پانی دن میں دو بار کھانے کے بعد لیں۔

نسخہ نمبر2۔ اجوائن اور کالا نمک ہم وزن لے کر عرق لیموں کے ساتھ پیس لیں اور چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ دو گولیاں دن میں دو بار لیں۔ تیار ادویہ میں جوارش عود شریں یا جوارش کمونی آدھا چمچہ چائے والا ہمراہ پانی ہر کھانے کے بعد لیں۔

ہیضہ

نسخہ نمبر1۔ ست پودینہ‘ ست اجوائن اور ست کافورہم وزن لے کر ایک شیشی میں ڈال کر بند کر کے رکھیں۔ یہ پانی کی طرح ہو جائے گا۔ پانچ قطرے پانی میں ملا کر تھوڑی تھوڑی دیر بعد دیں۔ فائدہ ہوگا۔

نسخہ نمبر2۔ سکنجبین سادہ دو تولہ اور عرق گلاب پانچ تولہ‘ دونوں کو ملا کر تھوڑا تھوڑا دن میں کئی بار دیں۔ تیار ادویہ میں دوالمسک معتدل جواہر دار آدھا چمچہ چائے والا ہمراہ پانی دن میں دوبار لیں۔

ہچکی

نسخہ نمبر1۔ کلونجی 3ماشے‘ مکھن یا گھی 6ماشہ لیں۔ کلونجی کا سفوف بنا لیں پھر مکھن یا گھی ملا لیں اور ہچکی کے وقت لیں۔

نسخہ نمبر2۔ مغز بادام شریں 5عدد‘ کالی مرچ 5عدد اور چینی ایک تولہ کو پانی میں رگڑ کر چھان کر لیں اس کی تین خوراکیں دن میں تین بار لیں۔

نسخہ نمبر3۔ بڑی یا چھوٹی الائچی کے چھلکے 6ماشے ایک کپ پانی میں جوش دے کر چھان لیں۔ اس کی تین خوراکیں دن میں تین بار لیں۔

تیار ادویہ میں جوارش انارین چھ ماشے ہر کھانے کے بعد ہمراہ پانی لیں۔

٭…٭…٭

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔

صحت مند کیسے رہیں؟

٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔

ذرا مسکرائیے

امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭

دلچسپ حقائق

٭… مچھلی کی آنکھیں ہمیشہ کھلی رہتی ہیں کیونکہ اس کے پپوٹے نہیں ہوتے۔ ٭… اُلو وہ واحد پرندہ ہے جو اپنی اوپری پلکیں جھپکتا ہے۔ باقی سارے پرندے اپنی نچلی پلکیں جھپکاتے ہیں۔٭… کیا آپ جانتے ہیں کہ قادوس نامی پرندہ اڑتے اڑتے بھی سو جاتا ہے یا سو سکتا ہے۔