ایلوویرا۔۔۔۔چہرے کیلئے کتنا مفید؟

تحریر : مہوش اکرم


ایلوویرا جسے اُردو میں کوار گندل بھی کہا جاتا ہے، چہرے کے لئے بہترین ہے۔ ایلوویرا فیشل کے لئے ایلوویرا کا بڑا اور چوڑا ٹکڑا کاٹ لیں اور اس کے چار ٹکڑے کر لیں، اگر آپ کے پاس ایلوویرا کا پودا نہیں ہے تو آپ بازار میں جو ایلوویرا جیل ملتی ہے وہ بھی لے سکتی ہیں۔ایلوویرا فیشل چہرے پر موجود داغ دھبے مٹا دے گا۔ یہ فیشل چار سٹیپس پر مشتمل ہوتاہے، اس لئے ایک ایک ٹکڑا ایک سٹیپ میں استعمال ہوگا۔

کلیزنگ: دو سے تین کھانے کے چمچے ٹھنڈا دودھ لیں۔ ایک ٹکڑا ایلوویرا کو دودھ میں بھگو لیں اور اس سے پورے چہرے پر آہستہ آہستہ تین سے چار منٹ تک مساج کریں۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد ایلوویرا کو دودھ میں بھگوتی رہیں اس سے چہرے پر موجود تمام داغ دھبے بھی بٹ جائیں گے۔ کلینزنگ مکمل کرنے کے بعد گیلی تولیہ سے چہرے کو اچھی طرح صاف کر لیں تا پانی سے دھو لیں۔

ایلوویراسکربنگ: دو سے تین چائے کے چمچ کافی، ایک چائے کا چمچہ چینی اور آدھا لیموں شامل کرکے پھینٹ لیں۔ لیموں سے الرجی ہے تو اس کی جگہ شہد ملا لیں۔ ایلوویرا کا دوسرا ٹکڑا اس مکسچر میں ڈبو کر لگا دیں اور چہرے کی سکربنگ کریں۔ اس سے چہرے کی مردہ جلد اتر جائے گی اور پورز بھی سکڑ جائیں گے۔ سکربنگ تین سے چار منٹ تک کریں۔ بلیک اور وائٹ بیڈز ختم ہو کر جلد بھی نکھر جائے گی۔ یاد رکھیں کہ سکربنگ ہلکے ہلکے ہاتھوں سے کریں۔ یہ کرنے کے بعد سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

ایلوویرامساج: مساج کریم بنانے کیلئے ایلوویرا کے تیسرے ٹکڑے میں سے جیل نکالیں، پھر اس میں آدھا چائے کا چمچہ شہد اور ایک چائے کا چمچہ بادام کا تیل شامل کر لیں۔ اگر آپ کے پاس بادام کا تیل نہیں ہے تو زیتون، ناریل یا وٹامن ای کیپسول بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ اس آمیزے کو اچھی طرح یکجا کر لیں اب اس سے چہرے کا مساج کریں۔ اچھی طرح پورے چہرے پر لگا لیں اور سرکلر سوشن میں چہرے کا مساج کریں۔ آنکھوں کا، ماتھے کا اور ٹی وزن کا نرم ہاتھوں سے مساج کریں۔

فیس پیک: ایلوویرا کے چوتھے ٹکڑے کا جیل نکال کر اس میں ایک چائے کا چمچہ بیسن اور ایک چائے کا چمچہ اورنج پیل پائوڈر (سنگترے کے چھلکوں کا پائوڈر) لیں، اسے آپ گھر میں بھی چھلکے پیس کر بنا سکتی ہیں۔ پھر اس میں ایک چائے کا چمچہ دہی شامل کرکے اچھی طرح یکجا کرکے پندرہ منٹ کے لئے یہ پیک چہرے پر لگا لیں جب یہ ہلکا ہلکا خشک ہونے لگے تو ہاتھ گیلے کرکے ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں، بعد ازاں سادہ پانی سے دھو لیں۔ یاد رکھیں کہ یہ پیک ململ خشک نہ ہو۔ فیشل کے بعد دیکھیے گا آپ کا چہرہ کیسا ترو تازہ اورنکھرا نکھرا لگے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔

صحت مند کیسے رہیں؟

٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔

ذرا مسکرائیے

امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭

دلچسپ حقائق

٭… مچھلی کی آنکھیں ہمیشہ کھلی رہتی ہیں کیونکہ اس کے پپوٹے نہیں ہوتے۔ ٭… اُلو وہ واحد پرندہ ہے جو اپنی اوپری پلکیں جھپکتا ہے۔ باقی سارے پرندے اپنی نچلی پلکیں جھپکاتے ہیں۔٭… کیا آپ جانتے ہیں کہ قادوس نامی پرندہ اڑتے اڑتے بھی سو جاتا ہے یا سو سکتا ہے۔