ذرامسکرائیے

تحریر : روزنامہ دنیا


جج: اگر تم نے جھوٹ بولا تو جانتے ہو کہ کیا ہوگا؟ ملزم: جی میں جہنم کی آگ میں جلوں گا۔ جج: اور اگر سچ بولو گے تو؟ملزم: میں یہ مقدمہ ہار جائوں گا۔٭٭٭

ایک خاتون’’مسز قادری سے میرا تعارف تو نہیں مگر میں ان کے بارے میں جانتی ہوں‘‘

دوسری خاتون’’ وہ کیسے؟‘‘

پہلی خاتون’’ہماری نوکرانی پہلے انہی کے ہاں کام کیا کرتی تھی نا‘‘۔

٭٭٭

دوست(دوسرے سے) ’’اچھا بھئی یہ تو بتائو کہ سب سے زیادہ کتابوں کا مصنف کون ہے

’’واہ یہ بھی کوئی مشکل بات ہے۔ سب سے زیادہ کتابوں کا مصنف تو ختم شد ہے۔ تب ہی تو ہر کتاب کے آخر پر لکھا ہوتا ہے‘‘۔

٭٭٭

بیٹا(باپ سے) ابو مجھے صبح پانچ روپے دینا‘‘

باپ’’ وہ کس لئے؟‘‘

بیٹا’’ بات دراصل یہ ہے کہ آج میں سکول ذرا لیٹ گیا تھا‘‘

باپ’’ ارے کم بخت میں نے تمہیں سکول لیٹنے کیلئے بھیجا ہے یا پڑھنے کیلئے‘‘۔

٭٭٭

استاد( شاگرد سے)’’بتائو اندھا کسے کہتے ہیں‘‘؟

شاگرد’’ جس کی آنکھیں نہ ہوں‘‘۔

استاد:’’اچھا یہ بتائو کانا کسے کہتے ہیں‘‘؟

شاگرد: ’’جس کے کان نہ ہوں‘‘۔

…٭٭…

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

قومی کھیل،بحالی کی نئی امیدیں

گرین شرٹس نے ایف آئی ایچ ہاکی نیشن کپ کافائنل کھیل کر دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان میں ابھی ہاکی ختم نہیں ہوئی۔ اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں وکٹری سٹینڈ پر پہنچنا قومی کھیل کی بحالی کے لئے امید کی ایک نئی کرن ہے۔

44پاکستانی کرکٹرزکاٹیسٹ کیریئر1 میچ تک محدود

صرف ایک چانس کے بعد خواب ٹوٹ جانا بہت برا ،قسمت کی دیوی پھر کبھی مہربان نہ ہوسکی

عظیم شاہسوار (تیسری قسط)

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنا بچپن زیادہ تر رسول اللہ ﷺ کی صحبت میں گزارا۔ نبی کریم ﷺ کی محبت، شفقت اور پیار ان کو بہت زیادہ نصیب ہوا۔ اس کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہو کہ اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ان کی خالہ تھیں۔

کامیاب زندگی

نازش ایک غریب گھرانے کی ایک قابل اور سمجھدار لڑکی تھی۔ وہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی، لیکن اس نے کبھی چھوٹی چھوٹی خواہشات پر اپنے والدین کو تنگ نہ کیا۔

علم کی دولت

شاذب اسکول سے آیا تو سیدھا باورچی خانے کی طرف دوڑا اور زور سے آواز دی،’’امی! امی! آپ کدھر ہیں ؟ آپ کو کچھ بتانا ہے‘‘۔

بحیثیت مسلمان ہماری اخلاقی ذمہ داریاں

زندگی کی ہر جہت اور کردار میں ہمیں آقا کریمﷺ کی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل ہوتی ہے ایک شخص نے پوچھا: اللہ کے رسولؐ! لوگوں میں سے حسن معاشرت کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ آپؐ نے فرمایا تمہاری ماں، پھر تمہاری ماں، پھر تمہاری ماں، پھر تمہارا باپ، پھر رشتہ دار‘‘ (صحیح مسلم)تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل و عیالکے لئے بہتر ہو اور میں اپنے اہل و عیال کے لئے تم میں سب سے بہتر ہوں‘‘ (ابن ماجہ)