مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


قربانی کس پر واجب ہے ؟ نیز نابالغ پر قربانی لازم نہیں سوال:قربانی کس شخص پر واجب یا فرض ہے، کیا دولت مند نابالغ پر بھی قربانی فرض ہے؟

جواب: قربانی کرنا ایسے مسلمان پر واجب ہے جو مقیم ہو اور اس کی ملکیت میںساڑھے باون تولہ چاند ی یا اس کی قیمت کا کوئی بھی سامان اس کی حاجات اصلیہ یعنی تمام انسانی ضروریات سے زائد موجود ہو۔ جہاں تک نابالغ دولت مند بچے پر قربانی واجب ہونے یا نہ  ہونے کا تعلق ہے تو نہ بچے پر قربانی واجب ہے اور  نہ ہی اس کا باپ اس کی جانب سے قربانی کرنے کا شرعا مکلف ہے۔ (وفی الدرمختار،ص 198، جلد 5)،(فتاوی عثمانی، ج4، ص 92و93)

سفر ِ حج شروع نہ کیا ہواور

 شوہر کا انتقال ہوجائے

سوال:اگر کسی خاتون نے حج کیلئے داخلہ کیا ہو اور ابھی سفر ِ حج شروع نہ کیا ہو کہ اس دوران اس خاتون کے شوہر کا انتقال ہو جائے تو اس صورت میں وہ پاکستان میں عدت گزارے یا حج کیلئے جا سکتی ہے؟ واضح رہے کہ ٹکٹ کی واپسی کٹوتی کے ساتھ ہو جاتی ہے۔

جواب: عورت کیلئے عدت کے دوران حج کیلئے سفر کرنا جائز نہیں ہے، عدت پوری کرنے کے بعد ہی محرم کے ساتھ حج کے سفر پر جا سکتی ہے اور خرید کردہ ٹکٹ کی واپسی کچھ کٹوتی کے ساتھ ممکن ہے۔ (وفی الدر المختار و حاشیۃ ابن عابدین، 2/ 465)، (وفی مجمع الأنہر ،1/ 387)

حج کی رقم پر زکوٰۃ 

سوال : کیا حج کیلئے  رکھی ہوئی رقم پر زکوٰۃ لازم ہو گی؟

جواب: حج کیلئے جمع کردہ رقم پر سال گزر جائے تو اس پر زکوٰۃ لازم ہو گی۔ (وفی رد المحتار، 6/ 464)، (و فی البحر الرائق 2/ 222)

والدین کی طرف سے قربانی کرنا 

سوال :میں صاحب حیثیت ہوں کیا میں اپنے مرحوم والدین کی طرف سے قربانی کرسکتا ہوں اور اس کا ثواب ان کو ملے گا؟(نعیم الدین، کراچی )

جواب :جی ہاں آپ اپنے مرحوم والدین کی طرف سے قربانی کرسکتے ہیں اور یہ آپ کی طرف سے درحقیقت نفلی قربانی ہوگی جس کا ثواب آپ کو بھی ملے گا اور مرحوام والدین کو بھی ۔تاہم والدین کیلئے کی گئی قربانی سے آپ پر جو قربانی واجب ہو وہ ادا نہ ہوگی آپ پر اپنی واجب قربانی علیٰحدہ ادا کرنا بہرحال لازم ہے۔

جان بوجھ کر جانور پر بسم اللہ نہ پڑھنا 

سوال : جان بوجھ کر جانور پر بسم اللہ کوئی مسلمان نہ پڑھے وہ جانور ذبح کردے تو کیا جانور حلال ہوگا کہ نہیں ؟(جریر ،کراچی)

جواب : اگر قصائی نے ذبح کرتے وقت جان بوجھ کر تکبیر نہیں پڑھی تو جانور حلال نہیں ہوگا ۔(فتاویٰ عالمگیریہ جلد 5)

مکہ مکرمہ میں مقیم شخص 

پر قربانی واجب ہے ؟

سوال : کیا دولت مندشخص کیلئے عید کے دن مکہ شریف میں قربانی دینا لازمی ہے جبکہ قربانی کا جانور بہتر سے بہتر خرید کر صرف چھری پھروائی جاتی ہے اور سعودی حکومت اسے اٹھوانے اور پھنکوانے کیلئے کافی رقم خرچ کرتی ہے۔مطلب یہ کہ گوشت کھال وغیرہ بالکل ضائع ہوجاتی۔ 

جواب:جو شخص مکہ مکرمہ میں مقیم ہو اور صاحب نساب ہو تو اس پر قربانی کرنا بلا شبہ واجب ہے نیز اگرکسی حاجی نے حج تمتع یا قران کا احرام باندھا ہوا ہو تو حج کی قربانی واجب ہے اور قربانی میں جانور کا خون بہانا ہی عبادت ہے خواہ گوشت کام میں آئے یا نہ آئے۔تاہم گوشت کو ضائع کردینا اللہ کی نعمت اور رزق کی ناقدری ہے جس سے حتی الامکان بچنا ہی چاہیے۔

رمی میں رش کی وجہ سے مرد خواتین 

کی نیابت کر سکتا ہے

 سوال:محترم جناب مفتی صاحب کیا رش کی وجہ سے خواتین کے بجائے مرد ان کی نیابت کرتے ہوئے کنکریاں مار ے تو رمی ادا ہو جائے گی؟

 جواب: محض رش کی وجہ سے خواتین کی نیابت کرتے ہو ئے کنکریاں مارنا جائز نہیں۔ 

اجتماعی قربانی میں مشکوک آمدنی

 والے فرد کا شامل ہونا

سوال:آجکل اجتماعی قربانی کا سلسلہ بہت زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے۔اس کی بہت ساری وجوہات ہیں۔زیادہ تر قربانی کا مسجد اور مدرسوں میں اہتمام کیا جاتا ہے، یقینا علمائے کرام بھی اس میں شامل ہوتے ہیں۔ جب ہم حصہ ڈالتے ہیں اگر کوئی ایسا شخص اس جانور میں ہمارا حصہ دار ہو جس کی آمدنی پر شک ہو یا پھر وہ ایسا کاروبار کرتا ہوں جس کی آمدنی میں شک ہو تو اس طرح کی قربانی میں حصہ ڈالنا صحیح ہے۔ ہم حصہ ڈالیں یا نہ ڈالیں۔

جواب:اگر کسی کی آمدن کے بارے میں کوئی علم نہ ہو تو بلا وجہ شک وشبہ میں پڑنا اور اس کی تحقیق کرنا ضروری نہیں ہے۔ مسلمانوں کوحکم یہ ہے کہ دیگر مسلمانوں کے بارے میں نیک گمان رکھیں۔اس لئے کہ عام طور پر مسلمان حرام نہیں کماتا۔محض شک کی بنیاد پر کسی کی قربانی پر کوئی اثرنہیں ہوتا۔ اگر اجتماعی قربانی میں کسی ایک شریک کی کل یا اکثر آمدنی حرام ہو اور واقعتاً اس نے قربانی میں حرام مال سے ہی شرکت کی ہو اور دیگر شرکاء اور اجتماعی قربانی کے منتظمین کو اس کا علم بھی ہو تو ایسی صورت میں فقہ کی عام تصریحات کے مطابق باقی شرکاء کی قربانی بھی درست نہ ہو گی۔ تاہم امام کرخی رحمہ اللہ کے قول پر عمل کرتے ہوئے اس قربانی کی ادائیگی تصورکی جا سکتی ہے۔ مذکورہ شخص اور دیگر شرکاء کی قربانی درست ہو جائے گی۔(الحجرات: 12)، وفی الفتاوی الہندیۃ (5/ 304)،وفی الدر المختار (6/ 189)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

لالچ کا انجام

نعیم نہایت محنتی، دیانت دار اور غریب کسان تھا۔ اس کا کل اثاثہ اس کی نیک سیرت بیوی رابعہ اور فرمانبردار بیٹا شاداب تھا۔ نعیم کی آمدنی اتنی قلیل تھی کہ اکثر گھر میں فاقوں کی نوبت آ جاتی۔ نعیم مزدوری کی تلاش میں شہر گیا ہوا تھا، گھر میں آٹے کا ایک ذرہ تک نہ تھا۔ رابعہ نے چولہے پر خالی ہانڈی میں پانی چڑھا دیا تاکہ بھوکا شاداب یہ سمجھے کہ کھانا پک رہا ہے۔

نفرت

اللہ تبارک و تعالیٰ نے دنیا میں ہر چیز کا جوڑا پیدا کیا ہے۔ انسان کی طرح حیوانات کے بھی جوڑے پیدا کئے۔زندگی کے ساتھ موت، زمین کے ساتھ آسمان، محبت کے ساتھ نفرت کے جذبات بھی انسان میں رکھے۔

خاندانِ مغلیہ کا حقیقی بانی جلال الدین محمد اکبر

شہنشاہ بابر نے ہندوستان کو بزور شمشیر فتح کر کے سلطنت مغلیہ کی بنیاد ڈالی۔ لیکن حقیقی معنوں میں خاندان مغلیہ کی بنیادیں شہنشاہِ اکبر نے استوار کیں۔ اکبر کے والد ہمایوں جب افغانوں کی یورش سے گھبرا کر ایران جا رہے تھے تو 1542ء میں سندھ کے ایک مقام عمر کوٹ میں اکبر پیدا ہوئے۔ پندرہ سال کی جلا وطنی کے بعد ہمایوں دوبارہ تخت دہلی پر قابض ہوئے مگر زندگی نے وفا نہ کی اور جلد ہی سیڑھیوں سے گر کر فوت ہو گئے۔

ذرا مسکرائیے

باپ (بیٹے سے): بتاؤ کن کن ملکوں میں زیادہ سونا پایا جاتا ہے؟ بیٹے نے کہا: جن ملکوں میں راتیں لمبی اور دن چھوٹے ہوتے ہیں۔ ٭٭٭

پہیلیاں

بیٹی جا پہنچے بازار بابا گھر کا چوکیدر (چابی اورتالا)

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

کچھ لوگ گھر میں داخل ہوتے ہوئے جوتے کیوں اتار دیتے ہیں؟ بہت سے بچے یہ سمجھتے ہیں کہ دوسرے ممالک میں رہنے والے بچوں کی عادتیں بھی ان جیسی ہوتی ہیں۔لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے دوسرے ممالک کی تہذیب اور معاشرتی اقدار مختلف ہو سکتی ہیں۔ مثلاً جاپان اور کوریا میں لوگ گھر میں داخل ہونے سے پہلے جوتے اتار دیتے ہیں۔اس طرح گھر کا فرش یا قالین گندے ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔اس کے برعکس یورپ اور دوسرے بہت سے ممالک میں لوگ گھر کے اندر بھی جوتے پہنتے ہیں۔