موسم برسات،چہرہ کیسے رکھیں شاداب

تحریر : سارہ خان


برسات ایسا موسم ہے جس کے دوران بیشتر خواتین کی جلد مرجھائی ہوئی نظر آنے لگتی ہے اور انہیں اپنی جلد شاداب رکھنے کیلئے خاصا تردد کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ بھی اس موسم میں اپنی جلد کیلئے فکرمند ہیں تو یہاں دیئے گئے مشوروں کی مدد سے اپنے چہرے کی چمک دمک برقرار رکھ سکتی ہیں۔اس موسم میں اگر دھوپ نکلی ہوئی ہو تو آپ کو سن بلاک لازمی استعمال کرنا چاہیے، بالخصوص باہر جانے کی صورت میں استعمال کرنا نہ بھولیں اور کم ازکم تین گھنٹے بعد نئے سرے سے چہرے، گردن، ہاتھوں اور جسم کے دیگر کھلے حصوں پر لگائیں۔

بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق اگر دھوپ نہ بھی نکلی ہوئی ہوا اور ابر چھایا ہوا ہو تب بھی باہر نکلتے وقت سن بلاک ضرور لگائیں کیونکہ اس کی ہلکی سی تہہ جلد کو نہ صرف دھوپ کی مضر شعاعوں بلکہ گرد وغبار سے بھی بچاتی ہے۔ برسات میں حبس اور فضا میں موجود نمی کے سبب پسینہ بہت آتا ہے لہٰذا اس موسم میں عام دنوں سے بڑھ کر جلد کو صفائی کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس لئے اپنی جلد کی نوعیت کے اعتبار سے کوئی اچھا فیس واش منتخب کریں اور تین سے چار بار چہرہ دھوئیں تاکہ آپ کی جلد کے مسامات بند ہو کر کیلوں اور مہاسوں کا سبب نہ بن سکیں۔

جلد کی نمی برقرار رکھنے کیلئے دوسے تین لیٹر پانی پئیں۔ اس کے علاوہ لیموں پانی اور ناریل پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ لیموں پانی میں شامل وٹامن سی،اینٹی آکسیڈنٹ کا کام دیتا ہے جبکہ ناریل پانی میں موجود معدنیات جلد پر قدرتی نکھار لاتے ہیں تاہم زیادہ چکنائی والے اور نقل کھانوں سے اجتناب کریں۔

جلد کو پر نکھار لانے کیلئے سکرب بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔آپ گھر میں بنائے گئے اسکرب سے مستفید ہوسکتی ہیں۔سکرب تیار کرنے کیلئے بیسن، چینی، دہی اور نارنگی کے خشک چھلکوں کا پاؤڈر ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے چہرے پر لگا لیں۔دس منٹ تک لگارہنے دیں،اس کے بعد پانی کا ہاتھ لگا کر اسے گیلا کریں اور دائرہ کی صورت میں آہستگی سے رگڑ کر اتار دیں۔

فیس پیک بھی جلد کی شادابی واپس لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔گھر پر فیس پیک بنانے کیلئے ملتانی مٹی،صندل کا پاؤڈر اور ایک چٹکی Kaolin پاؤڈر،عرق گلاب میں میلاکر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔ اسے دس مِنٹ چہرے پر لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھولیں۔اس سے آپ کے چہرے کے مسام سکڑ جائیں گے اور چہرے پر شادابی جھلکنے لگے گی۔

جلد کی حفاظت کے ضمن میں اس کی صفائی کا درست معمولی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کلینزنگ،اور موئسچرائزنگ اچھی جلد پانی کے تین اصول ہیں جنھیں کبھی ترک نہیں کرنا چاہیے۔ اپنی جلد کو باقاعدگی سے موئسچرائزر کریں اور آپ کے چہرے کچھ حصے ائلی ہیں تو موئسچرائزر کاخشک حصوں پر استعمال کریں۔جن خواتین کی جلد آئلی یا ملی جلی ہو انہیں ٹونر ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ان چند تدابیر پر عمل کرنے سے آپ دیکھیں گی کہ آپ کی جلد برسات میں کس طرح نکھرتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے

مطیع اعظم (پہلی قسط )

حج کا موقع تھا، مکہ میں ہر طرف حجاج کرام نظر آ رہے تھے۔ مکہ کی فضائیں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائوں سے گونج رہی تھیں۔ اللہ کی وحدانیت کا کلمہ پڑھنے والے، اہم ترین دینی فریضہ ادا کرنے کیلئے بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ یہ اموی خلافت کا دور تھا۔ عبدالمالک بن مروان مسلمانوں کے خلیفہ تھے۔

پناہ گاہ

مون گڑیا! سردی بہت بڑھ گئی ہے، ہمیں ایک بار نشیبستان جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہاں کا کیا حال ہے۔ مونا لومڑی نے مون گڑیا سے کہا، جو نیلی اونی شال اوڑھے، یخ بستہ موسم میں ہونے والی ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اچھا کیا جو تم نے مجھے یاد دلا دیا، میرا انتظار کرو، میں خالہ جان کو بتا کر ابھی آتی ہوں۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

خط استوا(Equator) کے قریب گرمی کیوں ہوتی ہے؟ خط استوا پر اور اس کے قرب و جوار میں واقع ممالک میں گرمی زیاد ہ اس لئے ہو تی ہے کہ سورج سال کے ہر دن سروںکے عین اوپر چمکتا ہے۔خط استوا سے دو رشمال یا جنوب میں واقع ممالک میں موسم بدلتے رہتے ہیں۔گرمی کے بعد سردی کا موسم آتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین سورج کے گرد ایک جھکے ہوئے محور پر گردش کرتی ہے۔اس طرح بعض علاقے سال کا کچھ حصہ سورج کے قریب اور بعض سورج سے دور رہ کر گزارتے ہیں۔

صحت مند کیسے رہیں؟

٭…روزانہ کم از کم دو بار ہاتھ منہ دھویئے، ناک اور کان بھی صاف کیجئے۔ ٭…روزانہ کم از کم دوبار دانت صاف کیجئے۔

ذرا مسکرائیے

امی (منے سے) :بیٹا دیوار پر نہ چڑھو گر پڑے تو پانی بھی نہ مانگ سکو گے۔ منا: امی! میں پانی پی کر چڑھوں گا۔ ٭٭٭