پانچ سوال اورشاندار جواب

تحریر : قمر فلاحی


پیارے بچو!مولانا جلال الدین رومیؒ ایک عظیم ہستی تھے اور ان کے اقوال ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ان سے 5 سوال پوچھے گئے جن کے جواب غور طلب ہیں،آ پ بھی مطالعہ کریں ۔

سوال۔ 1۔ زہر کسے کہتے ہیں ؟

جواب۔ ہر وہ چیز جو ہماری ضرورت سے زیادہ ہو ’’ زہر‘‘ بن جاتی ہے خواہ وہ قوت یا اقتدار ہو، انانیت ہو، دولت ہو، بھوک ہو، لالچ ہو، سْستی یا کاہلی ہو، عزم و ہِمت ہو، نفرت ہو یا کچھ بھی ہو۔

سوال۔ 2۔ خوف کس شے کا نام ہے ؟

جواب۔ غیرمتوقع صورتِ حال کو قبول نہ کرنے کا نام خوف ہے۔ اگر ہم غیر متوقع کو قبول کر لیں تو وہ ایک مْہِم جوئی میں تبدیل ہو جاتا ہے

سوال۔ 3۔ حَسد کسے کہتے ہیں ؟

جواب۔ دوسروں میں خیر و خْوبی تسلیم نہ کرنے کا نام حَسَد ہے۔ اگر اِس خوبی کو تسلیم کر لیں تو یہ رَشک اور کشَف یعنی حوصلہ افزائی بن کر ہمارے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

سوال۔ 4۔ غْصہ کس بلا کا نام ہے ؟

جواب۔ جو امر ہمارے قابو سے باہر ہو جائے اُسے تسلیم نہ کرنے کا نام غْصہ ہے۔ اگر کوئی انسان اسے قابو کر لے تو اس کی جگہ عَفوو درگذر اور تحَمّل لے لیتے ہیں

سوال۔ 5۔ نفرت کسے کہتے ہیں ؟

جواب۔ کسی شخص کو جیسا وہ ہے ویسا تسلیم نہ کرنے کا نام نفرت ہے۔ اگر ہم غیر مشروط طور پر اْسے تسلیم کر لیں تو یہ محبت میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان کہاں کھڑا ہے ؟

اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد دنیا کی نظریں اب اس خطے پر ہیں ،ایسے میں پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور اس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پنجاب کا بجٹ ،ترقیاتی بیانیہ نوازشریف کا حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک کو دو ہفتہ کیلئے مؤخر کرنے کے اعلان ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے۔

بجٹ اجلاس میں سب کچھ سوائے بجٹ پر بحث کے

سندھ کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔ صوبے میں کم از کم اجرت میں کوئی اضافہ نہیں گیا۔ وفاقی حکومت نے بھی اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا البتہ پنجاب میں کم از کم اجرت 37ہزار سے بڑھا کر 40ہزار کی گئی ہے۔ سندھ کے بجٹ کا کل حجم3451 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

بجٹ کی منظوری وزیراعلیٰ کا امتحان

خیبرپختونخوا کاآئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیاگیا ہے۔ سرپلس بجٹ کا حجم 2119 ارب روپے ہے۔ تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں سات فیصد اضافہ تجویز کیاگیا ہے۔

صوبائی بجٹ اور حکومتی دعوے

بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حکومت کی سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی ترجیحات کی عکاس قرار دیا جارہا ہے۔مبصرین کے مطابق محدود وسائل، سیکورٹی خدشات اور معاشی دباؤ کے باوجود حکومت بلوچستان نے متوازن، سرپلس اور عوامی فلاح پر مبنی بجٹ پیش کیا ہے جس میں روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت، توانائی، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری جیسے اہم شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

اپوزیشن کے بجٹ پر تحفظات

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے 310ارب 20 کروڑ روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا ہے۔مالی سال2025-26 ء کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 49 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 261 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔