پہیلیاں
جب بھی وہ قرآن اْ ْٹھائے ایک بھی حر ف نہ پڑھنے پائے (رحل)
باتوں باتوں میں وہ کھایا
کھا کر بھی ثابت ہی پایا
(مغز )
لاتیں کھائے بھاگی جائے
بھاگی جائے دوڑی آئے
چلتی ہے بس لاتیں کھا کر
ڈنڈو ں سے کب چلنے پائے
(سائیکل)
گرچہ وضو کرتا نہیں دیتا ہے اذانیں
کیا نام ہے اْس شوخ کا بتلاؤ تو جانیں
(مرغ)
لکھنے کا ہے ڈھنگ نرالا
جو بھی ہو گا لکھنے والا
بنا قلم کے ہاتھ چلائے
اور تیزی سے لکھتا جائے
(ٹائپ مشین)
سب کے دستر خوان پہ آئے
شہ کے ساتھ بھی کھانا کھائے
(مکھی)
اک تلوار سی ہے دو دھاری
جس نے کاٹی کھیتی ساری
(بلیڈ)