سوچو کبھی ایسا ہو تو کیا ہو۔۔۔؟

تحریر : علی لعل


پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد 1 ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گا جب اس کی گردش اچانک رُک جائے؟

اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا ہوا تو اس کے اثرات انتہائی تباہ کُن ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق اگر زمین کا گھومنا اچانک تھم جائے تو ہر وہ چیز جو کسی دوسری چیز سے بندھی ہوئی نہیں ہے اچانک مشرق کی جانب ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُ ڑنے لگے گی۔اس کے اثرات فضاء پر بھی مرتب ہوں گے اور ہوائیں اتنی طاقتور ہو جائیں گی جیسے کسی ایٹم بم کے دھماکے کے بعد ہو سکتی ہیں۔

زمین کی حرکت رُ ک جانے سے سمندروں میں بہت بڑی سونامی لہریں پیدا ہوں گی جو 1 منٹ کے اندر 17میل کے رقبے کو غرق کر سکیں گی۔

زمین کا ایک دن 24گھنٹوں کی بجائے موجودہ365دنوں کے برابر لمبا ہو جائے گا۔جس دوران 6 ماہ تک سورج آگ برساتا رہے گااور اس کے بعد 6 ماہ کی طویل رات کے دوران ہڈیاں جما دینے والی سردی کا سامنا ہو گا۔

زمین کی حرکت تھم جانے کے نتیجے میں سورج مغرب سے طلوع اور مشرق میں غروب ہو گا،اور ایسا سال میںایک بار ہی ہو سکے گا۔

زمین کے گھومنے سے مرکز گریز طاقت پیدا ہو تی ہے جو زمین کی موجودہ شکل کو برقرار رکھنے کا کام کرتی ہے۔تاہم جب زمین رُک جائے گی تو سمندردونوں قطبین کی جانب منتقل ہو جائیں گے جہاں کشش ثقل طاقتور ہو گی۔ اس کے نتیجے میں2 طاقتور سمندر ایک بہت بڑا برِ اعظم زمین کے درمیان اُبھر آئے گا۔ مقناطیسی فیلڈ کی طاقت بتدریج کم ہو نے لگے گی جس کے نتیجے میں زمین جان لیوا کاسمک شعاعوں کی زد میں آ جائے گی اور نتیجتاً یہاں زندگی کی بقاء کا امکان لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہو گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

متوازن غذا ضروری ہے!

’’مما! آج کیا پکایا ہے؟‘‘ عائشہ سکول سے واپس آئی تو آتے ہی بے تابی سے پوچھا، اسے شدید بھوک لگی تھی۔

مغرور اونٹ کی کہانی

کسی جنگل میں ایک مغرور اونٹ رہتا تھا۔ اسے اپنے لمبے قد اور چال ڈھال پر بڑا ناز تھا۔ اس کا دعویٰ تھا کہ میں سب سے اعلیٰ ہوں۔ اس کا جہاں جی چاہتا منہ اْٹھا کر چلا جاتا اور سب جانوروں سے بدتمیزی کرتا رہتا۔ کوئی جانور اگر اسے چھیڑتا تو وہ اس کے پیچھے پڑ جاتا۔ اس کے گھر کے قریب چوہے کا بل تھا اور اونٹ کو اس چوہے سے سب سے زیادہ نفرت تھی۔ وہ اس چوہے کو نہ جانے کیا کیا القابات دیتا رہتا لیکن چوہا ہنس کے ٹال دیتا تھا۔ جنگل کے سب جانور ہی اونٹ سے اس کے تکبر کی وجہ سے تنگ تھے اور چاہتے تھے کہ اسے اس کے کیے کی سزا ملے مگر ابھی تک اونٹ کو کھلی چھٹی ملی ہوئی تھی۔

پہیلیاں

ہو اگر بخار کا مارا کیوں نہ چڑھے پھر اُس کا پارہ (تھرما میٹر)

بکری میری بھولی بھالی

بکری میری بھولی بھالی بکری میری بھولی بھالی کچھ تھی بھوری کچھ تھی کالی

ذرامسکرایئے

ماں : گڈو ! میں نے پلیٹ میں کیک رکھا تھا ، وہ کہاں گیا؟ گڈو : امی مجھے ڈر تھا کہ کیک کہیں بلی نہ کھا جائے ، اس لیے میں نے کھا لیا۔ ٭٭٭

کیا آ پ جانتے ہیں؟

٭:صرف کولاس (koalas) اور انسان ہی دنیا کے وہ جاندار ہیں جن کے فنگر پرنٹس ہوتے ہیں۔ ٭:آکٹوپس(octupus) کے تین دل ہوتے ہیں۔