قیام الیل:صالحین کا شعار

تحریر : مولانا محمد طارق نعمان گڑنگی


قیام الیل (تہجد) سے مراد رات کے پچھلے حصے میں اٹھ کر اللہ کے حضور جھک کر نوافل ادا کرنا ہے۔ یہ وہ نفل ہیں جس کیلئے حکم خداواندی موجود ہے۔ اُمت مُسلمہ کو یہ حکم آقائے کائناتﷺ نے دیا ہے۔ آپﷺ نے صحابہ کرام ؓکو اس کی تلقین بھی کی اور ترغیب بھی دی۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺ کو اس طرح سے حکم دیا ’’رات کے کچھ حصے میں تہجد کی نماز پڑھا کرو، یہ خاص آپﷺ کیلئے ہے، عنقریب آپﷺ کا رب آپﷺ کو مقام محمود پر کھڑا کرے گا‘‘ (سورہ بنی اسرائیل،آیت 97 )۔

دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’اور رات کی کچھ گھڑیاں اس کے(اللہ) حضور سجدہ ریزی کیا کریں، اور رات کے (بقیہ) طویل حصہ میں اس (اللہ)کی تسبیح کیا کریں‘‘ (سورۃ الدھر، 26)۔ ایک اور جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ’’اور رات کو بھی اس کی تسبیح کیجئے، اور ستاروں کے ڈوبتے وقت بھی‘‘(سورۃ الطور : 49)

 ان آیات مبارکہ کے مطابق سرکار دوعالمﷺ پر ایک زائد نماز تہجد بھی فرض تھی۔ جس کا مقصد آپﷺ کے درجات کو مزید بلند کرنا ہے۔ مقام محمود وہ درجہ یا مقام ہے جو قیامت کے روز سرکار دو عالمﷺ کو عطا کیا جائے گا۔ اسی مقام سے آپﷺ پوری اُمت مسلمہ کی شفاعت اور بخشش فرمائیں گے۔ بعض مفسرین نے یہ بھی لکھا ہے کہ تہجد نفل عبادت ہے جو نہ تو نبی پاکﷺ پر فرض تھی اور نہ ہی اُمت رسولﷺ پر۔ اُمت کیلئے اس کا درجہ نفل کا ہے۔ احادیث رسولﷺ میں اس کی بے حد فضیلت بیان کی گئی ہے۔ نفل نمازوں میں یہ اللہ کی پسندیدہ ترین عبادت ہے۔ نماز تہجد کا اصل وقت رات کا آخری پہر ہے، اس میں کم سے کم 2 رکعت اور زیادہ سے زیادہ 12 رکعت ادا کی جاتی ہیں۔ اگر رات کو اُٹھ کر نماز پڑھنے کی ہمت نہ ہو تو عشاء کی نماز کے بعد بھی چند رکعت تہجد کی نیت سے ادا کی جا سکتی ہیں مگر اس سے ثواب میں کمی آ جاتی ہے۔ 

دیگر نفل نمازوں کی طرح تہجد کے نوافل بھی گھر میں پڑھنا افضل ہے اور یہ دو، دو رکعت کر کے ادا کئے جاتے ہیں۔ تہجد کی نماز سنت ہے اور یہ وہ نفل ہے جو تمام نفلی نمازوں پر بھاری ہیں۔ نبی کریمﷺ نے ہمیشہ ان کا اہتمام فرمایا اور اپنے صحابہ کرامؓ کو بھی اس نماز کی تلقین فرمائی۔ آپﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ ’’تہجد ضرور پڑھا کرو کیوں کہ وہ تم سے پہلے صالحین کا شعار رہا ہے۔ یہ تمہارے رب کا قرب حاصل کرنے کا خاص وسیلہ ہے، یہ گناہوں کے برے اثرات کو مٹانے والی اور گناہوں کو روکنے والی ہے‘‘(جامع ترمذی:3549، مشکوٰۃ)۔

 اس بارے میں سورہ آل عمران کی آیت نمبر 113 تا115 میں فرمان الٰہی ہے کہ ’’سارے کے سارے یکساں نہیں بلکہ ان اہل کتاب میں ایک جماعت حق پر رہنے والی ہے جو راتوں کے وقت بھی کلام اللہ کی تلاوت کرتے ہیں، اور سجدے بھی کرتے ہیں، یہ اللہ اور قیامت پر ایمان بھی رکھتے ہیں، بھلائیوں کا حکم دیتے ہیں، اور برائیوں سے روکتے ہیں، بھلائی کے کاموں میں جلدی کرتے ہیں، یہ نیک بخت لوگ ہیں، یہ جو کچھ بھی بھلائیاں کریں ان کی ناقدری نہیں کی جائے گی، اور اللہ پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے‘‘۔

سرکار دو عالمﷺ نے فرمایا ’’فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل درمیانی رات کی نماز (تہجد) ہے‘‘ (مسلم، حاکم، ابن ماجہ، ترمزی)۔ ایک اور حدیث مبارک میں آیا کہ ’’اللہ رات کے آخری حصے میں بندے کے زیادہ قریب ہوتا ہے‘‘ (ترمذی شریف:3579)۔ پس اگر ہو سکے تو ان بندوں میں سے ہو جاؤ جو اس مبارک وقت میں اللہ کو یاد کرتے ہیں۔ سرکار دو عالمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ رات کے آخری تہائی حصے میں آسمان سے دنیا کی طرف نزول کر کے فرماتا ہے کہ ’’کون ہے جو مجھ سے مانگے اور میں اسے عطا کروں؟کوئی ہے جو مجھ سے بخشش اور مغفرت طلب کرے کہ میں اس کو بخش دوں‘‘ (صحیح بخاری: 5962)۔

نماز تہجد دراصل قبولیت دعا کا وقت ہے۔ اس وقت جو بھی مانگا جائے اللہ دنیا اور آخرت میں ضرور عطا فرمائے گا۔ آیات قرآنی اور احادیث رسولﷺ کی روشنی میں نماز تہجد نفلی عبادت ہے اور دیگرنفلی عبادت میں سب سے افضل ہے۔ اس کا درجہ فرض نماز کے بعد سب سے افضل ہے۔ اسلام میں کوئی بھی کام بے مقصد نہیں کیا جاتا۔ جس طرح دنیاوی کاموں کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے۔ اسی طرح نفل عبادات بھی کسی مقصد کیلئے کی جاتی ہیں۔ رات کو اٹھ کر تہجد کو قائم کرنے کی بہت سی برکات و فضیلتیں ہیں۔ اللہ ہمیں نوافل سے اپنا قرب عطافرمائے اور ہمیں اپنے پسندیدہ بندوں میں شمار کر لے، جن کی راہ مستقیم پرچلنے کا وہ اپنی لاریب کتاب میں ہمیں خود حکم فرماتا ہے۔ اللہ ہمیں اخلاص سے اپنی بارگاہ کے سجود قیام کی دولت عطا فرما دے اورہماری مشکلات کو اپنے حبیبﷺ کے طفیل آسان فرمائے، آمین۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

مسلمانوں کے باہمی تعلقات اور حقوق و فرائض

’’مومن (دوسرے) مومن کیلئے عمارت کی مانند ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو تقویت دیتا ہے‘‘ (صحیح بخاری) ’’تم اہل ایمان کو ایک دوسرے پر رحم کرنے، آپس میں محبت کرنے اور ایک دوسرے سے شفقت کے ساتھ پیش آنے میں ایک جسم کی مانند دیکھو گے، جس کے ایک عضو کو اگر تکلیف پہنچے تو سارا جسم بے قرار ہو جاتا ہے ‘‘ (صحیح بخاری)

دعوت دین کے تقاضے

ابن اسحاق کے مطابق حضرت سویدؓ بن صامت حج کے لیے یثرب سے مکہ آئے۔ ان کے حسب نسب، جسمانی قوت اور شعر وشاعری میں پختگی کے باعث ان کی قوم انہیں ’’الکامل‘‘ کہتی تھی۔ رسول اللہﷺ نے انہیں اسلام کی دعوت دی تو کہنے لگے: ’’غالباً آپؐ کے پاس جو کچھ ہے وہ اسی سے ملتا جلتا ہے جو میرے پاس ہے‘‘۔

مسائل اور ان کا حل

گزشتہ زکوٰۃ اور قربانی ادا کرنے کا طریقہ سوال : آپ کیاکہتے ہیں ان مسائل کے بارے میں : (1)خاتون Aنے خاتون Zکے ساتھ کمیٹی ڈالی، 2سال میں 50ہزارجمع ہوئے آخری کمیٹی خاتون Zنے بطورقرض 3 سال کے وعدہ پر خاتون Aسے مانگ لئے اورانہوں نے یہ پیسے مکان بنانے پرلگادیئے۔

آئینی ترمیم،کھیل آخری مراحل میں

کھیل آخری اوور میں داخل ہو چکا ہے۔ حکومت 18سے 25اکتوبر کے درمیان آئینی ترامیم کرنے کی ٹھان چکی ہے، جن میں سب سے بڑی ترمیم آئینی عدالت کا قیام ہے۔ آئینی عدالت کے قیام کی وجہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو حاصل بہت سے اختیارات ہیں جو حکومت 25اکتوبر کے بعد سپریم کورٹ کے پاس نہیں رکھنا چاہتی۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بقول آئندہ چند ہفتوں میں آٹھ فروری کے انتخابات کا آڈٹ ہونے کا خدشہ ہے جس کے بعد معاملات انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج پر مصر کیوں؟

پاکستان میں اگلے دس روز کو ملک میں سرمایہ کاری اور معاشی مستقبل کے حوالے سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں سرمایہ کاروں کا ایک وفد پاکستان پہنچا ہے جس کے بارے کہا جا رہا ہے کہ یہ دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں پیش رفت کا باعث ہوگا جبکہ چینی وزیراعظم 14اکتوبر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ دو طرفہ تعلقات اور معاشی حوالے سے اہم اقدامات کے بعد15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سندھ پر منڈلاتے خطرات اور حکومت

صوبہ سندھ کو آج کل کئی مسائل کا سامنا ہے۔مثال کے طور پر دہشت گردی، ڈاکوؤں کی یلغار، مختلف اقسام کے شدید بخار اور پولیو کیسز میں اضافہ۔ سب سے پہلے کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کا ذکر کر لیتے ہیں جس کا ہدف چینی مہمان تھے۔ ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں دو چینی انجینئر ہلاک ہوگئے۔