بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

تحریر : محمد عارف جان


چیتے کی تیز رفتاری کی وجہ کیاہے؟ مختصر فاصلے کے اعتبار سے چیتا زمین پر تیز ترین جانور ہے۔چیتے کی تیز رفتاری کی وجہ اس کے جسم کی خصوصی بناؤٹ ہے۔اس کی پشت کی ہڈی بڑی آسانی سے مڑ سکتی ہے۔جس بناء پر یہ بڑی بلی کی طرح کا جانور بڑی چھلانگیں لگا کر آگے کی طرف دوڑ سکتا ہے۔چیتے کے پائوں میں لمبے اور پتلے پنجے ہوتے ہیں۔یہ زمین پر کیل کی طرح گرفت کرکے اُسے بہت تیز دوڑنے میںمدد دیتے ہیں۔

 شیر کے جسم پر دھاریاں کیوں ہوتی ہیں؟ 

ان دھاریوں کی وجہ سے شیر کو دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔کھلی جگہ پر شیر کی زرد اور کالی دھاریوں کو دیکھنا بہت آسان ہے لیکن شیر اگر جھاڑیوں یاد رختوںکے درمیان ہوں تو ان کو دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ہرن اور دوسرے جانور رنگوں کو ٹھیک طرح سے نہیں دیکھ پاتے اس لئے شیر با آسانی چھپ جاتاہے۔

عقاب اپنا شکار کیسے پکڑتا ہے؟

عقاب کی نظریں بہت تیز ہوتی ہیں اور وہ بہت بلندی پر اُڑتے ہوئے بھی زمین پراپنا شکار تلاش کر لیتا ہے۔اگر عقاب کسی چھوٹے پرندے یا جانور کی حرکت کو دیکھ لے تو وہ تیزی سے غوطہ لگا کر اپنے تیز پنجوں میںاسے دبوچ لیتا ہے۔

اُلّواندھیرے میں جانور وں کوکیسے پکڑتاہے؟

اُلّو کی آنکھیں اور کان کافی تیز ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ رات کو جانوروں کا شکار کرتے ہیں۔اُلو انتہائی کم روشنی میںبھی دیکھ سکتے ہیں۔ان کی قوت سماعت اتنی تیز ہوتی ہے کہ وہ صرف آواز سن کر یہ جان لیتے ہیں کہ ان کا شکار کہاں ہے اور کس طرف بھاگ رہا ہے۔انتہائی تاریک راتوں میں بھی جب روشنی نہیںہوتی محض آواز سُن کر وہ اپنے شکار کو پکڑ لیتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں بد ترین شکست

پاکستان کرکٹ ٹیم کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں مہمان انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جسے پاکستان کرکٹ کی بدترین شکست قرار دیا جا سکتا ہے۔

ملتان ٹیسٹ میں بننے والے منفرد ریکارڈز

پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے متعدد نئے ریکارڈ بنے، جو درج ذیل ہیں۔

چھوٹا پھول

ایک باغ میں بہت سے پودے اور درخت تھے، جن پر ہر طرح کے پھول اور پھل لگے ہوئے تھے۔ وہ باغ بہت بڑا تھا۔ درختوں پر پرندوں کی چہچہاہٹ اور پھولوں کی خوشبو باغ کو خوبصورت بنائے ہوئے تھی۔ ایک دفعہ گلاب کے بہت سے پھول کرکٹ کھیل رہے تھے کہ ایک چھوٹا سا پھول آیا اور کہنے لگا ’’ کیا میں آپ کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتا ہوں‘‘۔

سوچو کبھی ایسا ہو تو کیا ہو۔۔۔؟

پیارے بچو!زمین اپنے محور کے گرد 1 ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے گھو م رہی ہے،تاہم اس وقت کیا ہو گا جب اس کی گردش اچانک رُک جائے؟

ذرامسکرایئے

ایک صاحب اپنے 6سالہ بچے کو داخلہ دلانے کیلئے سکول لے کر جا رہے تھے۔ انہوں نے بچے کو کہا ’’دیکھو بیٹا میڈم آپ کی عمر پوچھیں تو 4 سال بتانا، اگر 6 سال بتائی تو سکول میں داخلہ نہیں ملے گا‘‘۔

پہیلیاں

جب بھی وہ قرآن اْ ْٹھائے ایک بھی حر ف نہ پڑھنے پائے (رحل)